یوں تو شمالی کوریا کے کئی قوانین عجیب ہیں مگر ہیئر کٹ کے حوالہ سے وضع شدہ ایک قانون عجیب و غریب ہے۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق شمالی کوریا میں حکومت کی طرف سے بال کٹوانے کے 28 طریقے وضع کیے گئے ہیں اور پورے ملک میں سختی سے تاکید کی گئی ہے کہ اگر شمالی کوریا میں رہنا ہے، تو حکومت کی طرف سے منظور شدہ 28 طریقوں کے علاوہ کوئی بھی ہیر سٹائل قابلِ قبول نہیں ہوگا۔ یوں پوری قوم چاہے (خواتین وحضرات) اس قانون کی پابند ہے۔