آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ آکٹوپس کے جسم میں ایک نہیں، دو نہیں بلکہ تین دل ہوتے ہیں۔
انگریزی کی ایک ویب سائٹ "theterramarproject.org” کی ایک حالیہ تحقیق انتہائی حیران کن اس حوالہ سے نہیں ہے کہ آکٹوپس کے تین دل ہوتے ہیں بلکہ اس حوالہ سے ہے کہ ایک اکیلے آکٹوپس کے جسم میں 3 دلوں کے علاوہ 9 دماغ بھی ہوتے ہیں۔
آدمی کی حیرانی کی رہی سہی کسر اس وقت پورا ہوجاتی ہے جب اسے پتا چلتا ہے کہ آکٹوپس کا خون دیگر آبی جانوروں کی طرح سرخ نہیں بلکہ نیلا ہوتا ہے۔