سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق ملازمین کی تعداد کے لحاظ سے دنیا کی سب سے بڑی کمپنی "Walmart” (امریکہ) ہے، جس کے فعال ملازمین کی تعداد تقریباً 21 لاکھ ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر "Amazon” (امریکہ) ہے جس کے ملازمین کی تعداد 15 لاکھ 41 ہزار ہے۔ اس طرح 8 لاکھ 26 ہزار 608 ملازمین کے ساتھ "Foxconn” (تائیوان) کا نمبر تیسرا، 7 لاکھ 32 ہزار ملازمین کے ساتھ "Accenture” (آئر لینڈ) کا نمبر چوتھا اور 6 لاکھ 76 ہزار 915 ملازمین کے ساتھ "Volkswagen” (جرمنی) کا پانچواں نمبر ہے۔
اس فہرست میں دنیا کی 326 بڑی کمپنیوں کا ذکر کیا گیا ہے، جس میں ایک بھی پاکستانی کمپنی شامل نہیں۔ 326 ویں نمبر پر 83 ہزار 300 ملازمین کے ساتھ "Cisco” (امریکہ) کمپنی سب سے آخر میں ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)