سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X” (سابقہ نام ’’ٹویٹر‘‘) پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق دنیا میں سب سے زیادہ ایڈز کے مریض "Eswatini” (جنوبی افریقی ملک) کے ہیں، جہاں کی کُل آبادی کا 28.3 فی صد ایڈز (AIDS) سے متاثر ہے۔
اس فہرست میں 23.4 فی صد ایڈز زدہ آبادی کے ساتھ "Lesotho” (جنوبی افریقی ملک) دوسرے نمبر پر ہے۔ 22.35 فی صد متاثرہ آبادی کے ساتھ "Botswana” (جنوبی افریقی ملک) تیسرے نمبر پر ہے۔
اس فہرست میں سب سے آخری نمبر پر جاپان ہے جہاں کی کُل آبادی کا 0.02 فی صد ایڈز سے متاثر ہے۔ بالفاظِ دیگر جاپان میں ایڈز نہ ہونے کے برابر ہے۔
(یہ تحریر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے انگریزی سے اُردو کے قالب میں ڈھالی ہے)