یہ جگہ "دوزخ کا دروازہ” کیوں کہلاتی ہے؟

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کے مطابق سائنس دانوں نے سنہ 1971ء کو ایک گڑھے کو دیا سلائی دکھا دی جس میں قدرتی گیس (Natural Gas) بھری تھی۔ سائنس دانوں کا خیال تھا کہ مذکورہ گڑھے میں چند دنوں تک آگ روشن رہے گی اور پھر بجھ جائے گی، مگر یہ ان کی خام خیالی تھی۔
تحقیق کے مطابق مذکورہ گڑھے میں آج تک آگ روشن ہے اور یہ پچھلے 47 سال میں ایک لمحے کے لیے بھی نہیں بُجھی۔
تحقیق میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ ہر وقت آگ روشن رہنے کی وجہ سے اس گڑھے کا نام "The Door to Hell” یعنی "دوزخ کا دروازہ” پڑ گیا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق دوزخ کا دروازہ کہلانے والا یہ گڑھا "ترکمانستان” میں واقع ہے۔