معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق روزانہ 5,474 پروازوں کے ساتھ دنیا کی مصروف ترین ائیر لائن "American Airlines” ہے۔
دوسرے، تیسرے اور چوتھے نمبر پر مصروف ترین ائیر لائنیں "Delta Air Lines”، "Southwest Airlines” اور "United Airlines” بھی امریکہ ہی کی ہیں۔ ان کی روزانہ کی بنیاد پر پروازوں کی تعداد بالترتیب 4,434، 4,195، 4061 ہے۔
اس فہرست میں روزانہ 2,250 پروازوں کے ساتھ بھارتی ائیر لائن "Ryanair” کی پوزیشن پانچویں، 2,055 اور 2,045 پروازوں کے ساتھ چائینہ کی ائیرلائنیں "China Southern Airlines” اور "China Eastern Airlines” کی چھٹی اور ساتویں پوزیشن ہے۔ 1,942 پروازوں کے ساتھ بھارتی ائیر لائن "IndiGo” کی آٹھویں، 1,459 پروازوں کے ساتھ ترکی کی ائیر لائن "Turkish Airlines” کی نویں اور روزانہ 1,449 پروازوں کے ساتھ "Beijing Airlines” کی دسویں پوزیشن بنتی ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)