بلیاں ایک دوسرے کے ساتھ بات کرتے ہوئے میاوں والی مخصوص آواز استعمال نہیں کرتیں۔
یہ عجیب و غریب تحقیق انگریزی کی ایک تحقیقی ویب سائٹ "aspca.org” میں شائع ہوئی ہے جس کے مطابق بلونگڑا اپنی بھوک یا سردی کا احساس اپنی ماں کو دلانے کے لئے منھ سے ’’میاوں‘‘ کی آواز نکالتا ہے، مگر جیسے ہی وہ تھوڑا بڑا ہوجاتا ہے، تو وہ اپنی مخصوص زبان ہی استعمال کرتا ہے۔
اب آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ بلیوں کی ایک دوسرے کے ساتھ اپنی زبان میں بات ہوتی ہے اور وہ صرف انسانوں سے مخاطب ہوتے وقت "میاوں” کی مخصوص آواز منھ سے نکالتی ہیں۔