سماجی رابطے کی ویب سائٹ "X پر فعال اکاؤنٹ "World of Statistics کے ترتیب شدہ اعداد و شمار کے مطابق دنیا کا محفوظ ترین شہر ڈنمارک میں واقع ہے جس کا نام ’’کوپن ہیگن‘‘ (Copenhagen) ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر کینیڈا کا شہر ’’ٹورانٹو‘‘ (Toronto) درج ہے۔ اس طرح تیسرے نمبر پر سنگاپور (Singapore)، چوتھے نمبر پر اسٹریلیا کا شہر ’’سڈنی‘‘ (Sydney)، پانچویں نمبر پر جاپان کا شہر ’’ٹوکیو‘‘ (Tokyo)، چھٹے نمبر پر نیدرلینڈز کا شہر ’’ایمسٹرڈم‘‘ (Amsterdam)، ساتویں نمبر پر نیوزی لینڈ کا شہر ’’ویلنگٹن‘‘ (wellington)، آٹھویں نمبر پر ’’ہانک کانگ‘‘ (Hong Kong)، نویں نمبر پر اسٹریلیا کا شہر ’’ملبورن‘‘ (Melbourne) جب کہ دسویں نمبر پر سویڈن کا شہر ’’سٹاک ہوم‘‘ (Stockholm) ہے۔
یہ فہرست دنیا کے 25 محفوظ ترین شہروں پر مشتمل ہے، جس میں ایک بھی پاکستانی یا بھارتی شہر کا ذکر نہیں۔ فہرست کے آخر میں یعنی 25ویں پوزیشن پر کورین شہر ’’سِول‘‘ (Seoul) درج ہے۔
("World of Statistics” سے اعداد و شمار اُٹھا کر کامریڈ امجد علی سحابؔ نے یہ سطور تحریر کیں)