کیلا فائبرز سے بھرپورپھل ہے۔ یہ ہاضمہ میں مدد دیتا ہے۔ یہ قدرتی طور پر اینٹی ایسڈ ہے۔ جن لوگوں کو معدے کی جلن کا مسئلہ ہے، ان کے لئے اچھی خبر ہے کہ وہ جلن کے وقت اک آدھ کیلا کھائیں، اسی وقت ایسیڈیٹی ختم ہوجائے گی۔

جس وقت معدے کی جلن ہو اک آدھ کیلا کھانے سے تکلیف دور ہوسکتی ہے

جس وقت معدے کی جلن ہو اک آدھ کیلا کھانے سے تکلیف دور ہوسکتی ہے

صحت کے حوالہ سے متحرک ادارہ ’’ڈیلی ہیلتھ جین‘‘ کے مطابق اگر کیلے کو دن کے وقت کھایا جائے، تو فائدہ ہی فائدہ ہے۔ لیکن یہ جان کر حیرت ہوتی ہے کہ اگر اس پھل کو رات کے وقت کھایا جائے، تو لینے کے دینے پڑ جاتے ہیں۔
رات کو کیلا کھانے سے نزلہ ہوسکتا ہے۔ یہ چوں کہ میگنیشئم سے بھرپور ہے، اس لئے رات کو خالی پیٹ کھانے سے یہ معدہ پر بوجھ ڈال سکتا ہے۔ یوں ایک ٹھیک ٹھاک معدہ کے افعال متاثر ہوسکتے ہیں۔

 دن کے وقت خالی پیٹ دو کیلے ڈیڑھ گھنٹے کے سخت کام کی انرجی پیدا کرتے ہیں

دن کے وقت خالی پیٹ دو کیلے ڈیڑھ گھنٹے کے سخت کام کی انرجی پیدا کرتے ہیں

دفاتر میں کام کرنے والوں کے لئے اچھی خبر یہ ہے کہ اگردن کے وقت کام کا بوجھ زیادہ ہو اور کھانے کا وقت نہیں مل رہا ہو، تو کہیں سے دو عدد کیلوں کا انتظام کرلیں۔ یہ جان کرآپ کو حیرت ہوگی کہ دن کے وقت خالی پیٹ دو کیلے ڈیڑھ گھنٹے کے سخت کام کی انرجی پیدا کرتے ہیں۔ پھر جیسے ہی وقت ملے لنچ کا بندوبست کرلیں۔