پاکستان تحریکِ انصاف کا وائٹ پیپر

Blogger Raohail Akbar

ملک کی موجودہ معاشی اور سیاسی صورتِ حال روز بہ روز خراب سے خراب تر ہوتی جارہی ہے۔ خاص کر جس دن پی ڈی ایم کو اقتدار سونپا گیا، اُسی دن سے اچھی خاصی چلتی ہوئی معیشت کا پہیہ الٹا چلنا شروع ہوگیا تھا۔ ملک کی انڈسٹری آہستہ آہستہ بند ہوگئی۔ کاروبار تباہ ہوکر رہ […]

ذیابیطس (شوگر)، خاموش قاتل

Blogger Rana Ijaz Hussain Chohan

آج دورِ جدید میں شوگر ( ذیابیطس) کے مرض کی تشخیص تو ممکن ہے، مگر اس کا موثر علاج جس سے یہ مرض بالکل ختم ہوجائے، اَب تک ایجاد نہیں ہوسکا ہے۔ شوگر (ذیابیطس) وہ مرض ہے جو دیمک کی طرح خاموشی سے انسانی جسم کے اندرونی اعضا کو چاٹ جاتا ہے اور اگر اس […]

عدالتوں میں 21 لاکھ سے زاید زیرِ التوا مقدمات

Adv Muhammad Riaz

’’لا اینڈ جسٹس کمیشن آف پاکستان‘‘ کی جاری کردہ شش ماہی رپورٹ برائے عدالتی اعداد و شمار کے مطابق 30 جون 2023ء تک ملک میں کل 2,175,634 یعنی دو ملین سے زاید مقدمات زیرِ التوا ہیں۔ رپورٹ کے مطابق یکم جنوری تا 30 جون دورانیے میں 2,302,061 نئے مقدمات کا اندراج ہوا اور اس عرصہ […]

احمد راہیؔ، شخصیت و فن

Blogger Rafi Sehrai

احمد راہیؔ پنجابی زبان کا مان تھے۔ پنجابی شاعری کو اُن پر مان تھا۔ تقسیمِ برصغیر سے پہلے نئی پنجابی نظم کے پہلے شاعر شریف کنجاہیؔ تھے جب کہ تقسیم کے بعد نئی پنجابی نظم کے پہلے شاعر احمد راہیؔ تھے۔ احمد راہی 12 نومبر 1923 ء کو امرتسر کے ایک کشمیری خاندان میں خواجہ […]

کیتھرائن مینسفیلڈ کے بہترین افسانے (تبصرہ)

Munir Faraz

تبصرہ نگار: منیر فراز  ’’عالمی افسانوی ادب کے تراجم‘‘ (فیس بک صفحہ) میں ڈاکٹر صہبا جمال شاذلی صاحبہ کا نام اب کسی روایتی تعارف کا محتاج نہیں رہا۔ ڈاکٹر صاحبہ کے عالمی ادب کے تراجم کی دو کتب، ایک بنام ’’عکسِ ادب‘‘ جس میں عالمی ادب کے بہترین افسانوں کا انتخاب شامل تھا اور دوسری، […]

سلیکشن نہیں، الیکشن کروائیے

Blogger Rafi Sehrai

سندھ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن کا نتیجہ آ گیا ہے۔ حسبِ توقع پیپلز پارٹی نے میدان مار لیا ہے۔ باقی ضمنی انتخابات کی طرح اس مرتبہ بھی ٹرن آؤٹ انتہائی کم بلکہ مایوس کن رہا ہے۔ سندھ میں ہونے والے عام بلدیاتی انتخابات کے نتائج نے سمجھ بوجھ رکھنے والے بڑے بڑے سیاسی مبصرین، صحافیوں […]

9 نومبر، ایوان ترگنیف کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق ایوان ترگنیف (Ivan Sergeyevich Turgenev) عظیم ڈراما نویس، ناول و افسانہ نگار 9 نومبر 1818ء کو روسی سلطنت کے علاقے ’’اوریول‘‘ میں ایک رئیس گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم برلن میں اتالیقوں سے حاصل کی۔ پھر ماسکو اور سینٹ پیٹرز برگ یونیورسٹیوں میں اعلا تعلیم پائی۔ اہلِ روس اپنی زبان […]

بیماریاں پھیلاتی سموگ

Smog in Pakistan

سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی ’’سموگ‘‘ کہلانے والی فضائی آلودگی روز بہ روز بڑھ رہی ہے اور شام کے وقت تو یہ آلودہ دھند مزید گہری اور کثیف ہو جاتی ہے، جس کے باعث شہریوں کی کثیر تعداد مختلف بیماریوں مثلاً نزلہ، زکام، گلے کے درد اور آنکھوں میں جلن جیسے امراض کا […]

دریاؤں کے پانی کا مہمان نوازی پر اثر

Deewan Singh Maftoon

انتخاب: توقیر احمد بُھملہ پروفیسر آذر کی دعوت میں مختلف موضوعات پر باتیں ہوتی رہیں۔ پنجابی لطائف نے بھی بہت دلچسپی پیدا کر دی اور باتوں باتوں میں آذر صاحب نے سب سے مخاطب ہو کر سوال کیا کہ ہر شخص ایمان داری کے ساتھ بتائے کہ دہلی میں آکر اُس نے کیا کچھ حاصل […]

چار ہزار زندگیاں گزارنے والا ’’محمد عزیز‘‘

Bookworm Muhammad Azeez

تحریر و ترجمہ: تاشفین رضوان ملیے 72 سالہ محمد عزیز سے، جو مراکو کے شہر رباط میں سب سے زیادہ کتب فروخت کرتے ہیں۔ایک ایسے ملک میں کتب بیچنا، جس کی ایک تہائی آبادی پڑھی لکھی نہیں، یہ اُن کی ادب سے عشق کی واضح دلیل ہے۔ محمد عزیز، جو 6 سال کی عمر میں […]

جون ایلیا، شخصیت و فن

Blogger Rafi Sehrai

ماہرِ لسانیات، فلسفی، شاعر، ادبی نقاد اور مصنف ’’جون ایلیا‘‘ 14 دسمبر 1931ء کو امروہہ میں اُس علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، جو ’’ساداتِ امروہہ‘‘ کے نام سے موسوم ہوا۔ جونؔ کا نام سیّد جون اصغر نقوی رکھا گیا۔ والدِ محترم علامہ شفیق حسن ایلیا اُردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے۔ تین […]

علامہ اقبال اور عشقِ رسول صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم

Blogger Rafi Sehrai

علامہ اقبال رحمۃ اللہ علیہ کی تعلیم و تربیت ایسے اسلامی اور دینی ماحول میں ہوئی تھی کہ نبی مکرم صلّی اللہ علیہ و سلّم کی محبت ان کی شریانوں میں خون بن کر گردش کرتی تھی۔ بخاری اور مسلم کی ایک حدیث کا مفہوم ہے کہ آپ صلّی اللہ علیہ وسلّم نے ارشاد فرمایا […]

حماس اسرائیل جنگ میں ’’ابلاغ‘‘ کا جائزہ

Blogger Ikram Ullah Arif

آپ نے کبھی غور کیا ہے جب کتے آپس میں لڑتے ہیں، آغاز بھونکنے سے ہی ہوتا ہے۔ بھونکنے سے معاملہ حل نہ ہو، تو پنجہ آزمائی سے بات مار دھاڑ تک پہنچ جاتی ہے۔ بعینہٖ انسانوں کے ساتھ بھی ہوتا ہے۔ پہلے پہل بات چیت ہوتی ہے، پھر گرما گرمی شروع ہوجاتی ہے۔ پھر […]

اقوامِ متحدہ، عضوئے معطل

Blogger Qadar Khan Yousafzai

عالمی تنازعات نے دنیا کو ڈھیر سارے خطرات سے دوچار کر دیا ہے۔ جنگ، قحط، غربت اور انسانی جانوں کا ضیاع…… یہ سب تنازعات ہی کا نتیجہ ہے۔ لیکن ان تنازعات کا ایک پہلو اور بھی ہے، جسے ہم لوگ اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں۔ مثال کے طور پر افغانستان میں امریکی جنگ کے […]

یہودی اور یہودیت

Blogger Abu Jaun Raza

یہودی لفظ سے ایک ایسا شخص ذہن میں آتا ہے، جو کالا کوٹ اور ٹوپی پہنا ہوا ہو، اس کی لمبی داڑھی ہو اور وہ کسی دیوار کے آگے ہل ہل کر کسی کتاب سے کچھ پڑھ رہا ہو۔ ابو جون رضا کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: […]

کسان رُل گئے

www.lafzuna.com

ملکی معیشت میں زراعت ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ ہماری قریباً 70 فی صد آبادی کسی نہ کسی حوالے سے زراعت سے منسلک ہے، مگر دیکھا جائے، تو گذشتہ چند سالوں میں زراعت کو انتہائی دشوار بنا دیا گیا ہے۔ رئیل اسٹیٹ کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کاروبار نے زرعی زمینوں کو تیزی […]

4 نومبر، اشرف حکیمی کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

"famousbirthdays.com” کے مطابق اشرف حکیمی (Achraf Hakimi)، مراکش کے مشہور فٹ بالر، 4 نومبر 1998ء کو میڈرڈ، سپین میں مراکشی خاندان میں پیدا ہوئے۔ والد کا تعلق ’’وادی زم ‘‘ سے جب کہ والدہ کا شمالی مراکش کے شہر ’’قصر الکبیر‘‘ سے ہے۔ ’’مراکش ورلڈ نیوز‘‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق چھٹے سب سے زیادہ […]

3 نومبر، پرتھوی راج کپور کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق پرتھوی راج کپور (Prithviraj Kapoor)، مشہور بھارتی اداکار، 03 نومبر 1906ء کو لائل پور (متحدہ ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم لاہور میں حاصل کی۔ اس کے بعد والد کا تبادلہ جب پشاور ہوا، تو پرتھوی راج کپور نے ایڈورڈ کالج پشاور سے تعلیم حاصل کی۔ اداکاری کے شوق میں اپنی […]

ایک فوجی کے عشق کی کہانی

Ahmad Bilal

انتخاب: احمد بلال جنگ کے ختم ہونے کے بعد جب ایک جنرل کو جنگ میں مارے گئے فوجیوں کی باقیات تلاش کرنے کے لیے بھیجا جاتا ہے، تو اُس تلاش میں اُنھیں ایک بوڑھا مل جاتا ہے، جو اُسے ایک سپاہی کی کچھ دوسری باقیات اور ساتھ میں ایک ڈائری دیتا ہے۔ وہ کہتا ہے […]

2023ء کا دنیا کا بہترین ہوٹل برانڈ

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی ویب سائٹ "X” پر فعال اکاونٹ "World of Statistics” کے مطابق دنیا کا بہترین ہوٹل برانڈ امریکہ کا "Conard” ہے۔ اس فہرست میں دوسرے اور تیسرے نمبر پر بالترتیب امریکی ہوٹل برانڈز "Autograph” اور "Le Meridien” ہیں جب کہ چوتھے نمبر پر بھارتی ہوٹل "Taj” ہے۔ اس طرح پانچویں نمبر پر امریکی برانڈ "Hilton” چھٹے […]