محمد رحیم ٹھیکے دار (مرحوم)

Blogger Sajid Aman

مینگورہ شہر کو ٹٹول کر دیکھیں، تو ہمیں ایسے لوگوں کی کمی نظر نہیں آئے گی، جنھوں نے اپنی محنت، لگن اور کاوش سے اعلا مقام حاصل کیا اور پورے معاشرے کے لیے مثال بنے۔ ملابابا روڈ اور خود ملابابا کئی محلوں پر مشتمل ایک بڑا علاقہ ہے۔ یہیں پر ایک محلہ ’’محمد رحیم ٹھیکے […]

مینگورہ خوڑ

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

مینگورہ شہر کے دِل ’’نشاط چوک‘‘ سے تقریباً تیس، چالیس قدم آگے سیدو روڈ پر ایک پُل آتا ہے جس کے بائیں ہاتھ چینہ مارکیٹ کی طرف ایک چھوٹی سی سڑک جدا ہوتی ہے۔ تصویر میں دکھائی دینے والی ندی، جسے ہم پشتو میں خوڑ کہتے ہیں، 90ء کی دہائی میں صاف و شفاف بہتی […]

’’دَ ہوٹل ڈوڈیٔ‘‘ (تندوری نان)

Photos of Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

بچپن میں سکول جانے سے قبل ایک ہی ضد ہوتی کہ اگر چائے کے ساتھ تناول فرمانے کو اگر گرما گرم نان ہوگی، تو ہی ناشتا ہوگا۔ پھر جیسے ہی پیسے تھمائے جاتے ، چشمِ زدن میں محلہ وزیر مال (مینگورہ) کے تندور والے سے گرما گرم نان خرید کر واپس آجاتے۔ چاچا جی (مستنصر […]

الحاج قاسم جان (مرحوم)

Blogger Sajid Aman

’’جہاں آپ سڑک پر ہچکولے کھاتے ہوئے جا رہے ہوں اور ایک دم سفر ہم وار ہوجائے، تو سمجھ جائیں کہ ریاستِ سوات کی حدود شروع ہوگئی ہیں۔ والی صاحب نے سوات کو وہ کچھ دیا، جو صوبہ شمال مغربی سرحدی باوجود انگریزی سرکار کی مدد کے کہیں بھی نہ دے سکا۔‘‘قارئین! یہ ایک انگریز […]

شیر عالم خان ککوڑے

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

مینگورہ شہر کے کباب خانوں کا جب بھی کبھی ذکر ہوگا، ’’میرجو ‘‘ کباب خانہ (کباب خانہ کو ہم پشتو میں عام طور پر کڑھے بولتے ہیں) کے بغیر بات مکمل نہیں ہوگی۔ ’’میرجو کڑھے‘‘ مجھے یاد ہے مگر اس کے ساتھ میری کوئی ایسی یاد وابستہ نہیں، جسے یہاں رقم کیا جاسکے۔ البتہ اس […]

قاضی امداد اللہ ایڈوکیٹ (مرحوم)

Blogger Sajid Aman

(مرحوم) قاضی امداد اللہ ایڈوکیٹ سوات بار ایسوسی ایشن اور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے ابتدائی ممبر تھے۔وکالت کا پیشہ ڈھیر سارے لوگوں نے سنا ضرور تھا، مگر وکیل کی شخصیت کیا اور کیسے ہوتی ہے؟ یہ ٹی وی اور فلموں ہی میں دِکھتا تھا۔ مکان باغ سے گزرتے ہوئے قاضی امداد اللہ وکیل صاحب […]

سید محمد المعروف کچے اُستاد

Blogger Sajid Aman

مینگورہ شہر کنکریٹ کا جنگل بن گیا ہے۔ اردگرد کے پہاڑوں پر بھی آبادیوں کا سلسلہ دیکھنے کو ملتا ہے۔ خیبر پختونخوا کے گنجان آباد ترین شہروں اور آبادی میں بے تحاشا اضافے کے لحاظ سے مینگورہ شہر پہلے نمبروں پر آتا ہے۔جب مینگورہ شہر کی لمبائی کی حد محض سہراب خان چوک تک تھی […]

مینگورہ کا بنگالی خاندان

Blogger Sajid Aman

نعیم اختر صاحب کا مشکور ہوں جنھوں نے مینگورہ بنگالی کورنئی (مینگورہ بنگالی خاندان) کا تعارف بہت آسان اور سادہ سا کیا ہے۔ یقینا مینگورہ شہر کے نوجوانوں کے لیے یہ تعارف آسانی پیدا کرے گا۔ یحییٰ خان اس ’’کورنئی‘‘ (خاندان) کی بنیاد رکھنے والے تھے، جن کے تین بیٹے تھے۔ ان کے نام اجڑ […]

سوات پولیس مجھے مطمئن کریں

Blogger Sajid Aman

مجھ جیسا تصوراتی دنیا میں رہنے والا، خوابوں کی تعمیر کرنے والا، حساس اور خستہ حال شخصیت کا مالک ہر وقت کرب میں مبتلا جب ایک ایک غیر فطری سلوک سے گزرتا ہے، تو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔ قارئین! مَیں ایک چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں، جہاں میرے ساتھ میری ٹیم ہوتی ہے […]

مینگروال بنجاریان

Blogger Sajid Aman

مینگورہ شہر میں آباد ایک قدیم محلہ جو اَب بھی باقی شہر کے برعکس اپنی انفرادیت اور بنیادی ڈھانچا قائم رکھے ہوئے ہے، محلہ بنجاریان ہے۔ اس میں قائم بنجاریان مسجد جس میں کسی وقت احمدین طالب بہ حیثیت طالبِ علم مقیم تھے، اس کی زمین باچا صاحب نے وقف کی اور بنجاریانوں (بنجاریوں) نے […]

مکان باغ مسجد، ریاستِ سوات اور قاضی حبیب الرحمان

Blogger Sajid Aman

1905ء میں جہاں مکان باغ مسجد موجود ہے، سپیروں کی ایک چھوٹی بستی تھی، جو چند جھونپڑیوں پر مشتمل تھی۔ اسی بستی کو مکان باغ کہا جاتا تھا۔ چوں کہ پشت پر باغ تھے اور اس علاقے میں واحد آبادی تھی، جو ہریالی اور پانی کے قریب تھی۔ یہ آبادی ایک طرح سے جنگل تھی، […]

مینگورہ شہر سے وابستہ یادیں

Blogger Sajid Aman

مَیں نے اپنی فیس بک وال پر ایک تصویر دی ہے جس میں لنڈیکس مینگورہ حاجی رسول خان صاحب کور، ایلم ہوٹل کے درمیان والا پل، لنڈیکس باغیچہ، فارم (حالیہ ہاکی سٹیڈیم)، کانٹی نینٹل ہوٹل جہاں بنا ہے وہ دھوبی گھاٹ نمایاں ہیں۔ اُس دور میں ’’ہالی ڈے ہوٹل‘‘ کے عقب میں فارم شروع ہوتا […]

مینگورہ شہر کے وسط میں درختوں کی بے دریغ کٹائی

A Special Report by Fayaz Zafar

مینگورہ شہر میں ضلعی انتظامیہ، محکمہ جنگلات، ڈسٹرکٹ پولیس آفس کے قریب ہاکی اسٹیڈیم کے سامنے مینگورہ کے بڑے نالے میں نامعلوم افراد نے سیکڑوں کی تعداد میں تن آور درخت راتوں رات کاٹ دیے۔ ان درختوں کو نالے کے دونوں کناروں چند سال قبل سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد اور واسا سوات […]

حاجی شیرزادہ (مرحوم)، مینگورہ کے ایک کامیاب تاجر

فون کی گھنٹی بجی۔ سکرین پر نظر ڈالی، تو پتا چلا کہ محمد خلیل قاضی صاحب بات کرنا چاہ رہے ہیں۔ کال اُٹھائی، تو دوسری طرف سے آواز آئی: ’’ارے سحابؔ! تمھاری فیس بک وال پر حاجی شیرزادہ کے انتقال کی خبر پڑھی۔ یار، وہ تو مینگورہ شہر کے کامیاب کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے […]

راؤ انوار ثانی ’’فیض اللہ‘‘ بارے سنسنی خیز انکشافات

سوات کے مرکزی شہر مینگورہ کے پولیس سٹیشن میں طالب علم عبید خان کے قتل کیس کے مرکزی کردار سپیشل ٹیم کے انچارج اے ایس آئی فیض اللہ کے بارے میں سنسنی خیز انکشافات سامنے آئے ہیں۔ فیض اللہ ہے کون؟ فیض اللہ دراصل ڈویژنل پولیس آفیسر (ڈی پی اُو) سوات کا دست راست بتایا […]

سوات، تور گُل کے ہاتھوں کئیوں کی نیندیں حرام

(خصوصی رپورٹ) سوشل میڈیا پر ’’تور گل‘‘ نامی آئی ڈی نے سوات کے سابق وزرا اور اراکینِ اسمبلی کا جینا حرام کردیا۔ فیاض ظفر کی دیگر تحاریر کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/fayaz-zafar/ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ (facebook) پر تور گل نامی آئی ڈی سے روزانہ کی بنیاد […]