منصف خود انصاف کے طلب گار

اعلا عدلیہ (سپریم کورٹ) ریاستِ پاکستان کا ایک خود مختار آئینی ادارہ ہے، لیکن اس ریاستی ادارے کا کردار ہمیشہ سے متنازع رہا ہے۔ ہر بار جب کسی مردِ آہن نے آئین توڑا، تو عدالتی توثیق کے بدلے عدلیہ کو پی سی اُو ججوں کا شرم ناک اعزاز ملا۔ عدلیہ میں ایجنسیوں اور سیاست میں […]
ملوک حاجی صاحب، ایک سچا دوست

گذشتہ کچھ دنوں سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ پر چند مخصوص دوستوں کی جانب سے مینگورہ کی ایک نام ور شخصیت کے بارے میں کچھ ہونی اَن ہونی باتیں سامنے آتی رہیں۔ مَیں نے ایک آدھ کا جواب دیا بھی…… مگر آج جی چاہتا ہے کہ کچھ متنازع باتوں کو نظر انداز […]
دو شعرا کا تخلیق کردہ فارسی شعر

قارئین! کیا آپ کو معلوم ہے کہ فارسی اَدب میں ایک شعر ایسا بھی موجود ہے، جس کا پہلا مصرع ایرانی شہزادے کا اور دوسرا ہندوستانی شہزادی کا ہے۔ کہاجاتا ہی کہ جس زمانے میں ایران اور ہندوستان میں علم و ادب اپنے عروج پے تھا، ایسے وقت میں ایرانی شہزادے نے ایک مصرع تخلیق […]
عید کی چھٹیوں پر سرکاری ملازمین کے تحفظات

حکومتِ پاکستان نے عیدالفطر کے موقع پر سرکاری چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق جن سرکاری اداروں یا دفاتر میں ہفتے میں پانچ دن کام ہوتا ہے، اُنھیں 10 سے 12 اپریل تک یعنی تین چھٹیاں ہوں گی۔ اس طرح جن وفاقی اداروں یا دفاتر میں ہفتے میں چھے دن کام […]
وہ ضیاء الدین یوسف زئی جنھیں مَیں جانتا ہوں

میرے لیے ضیاء الدین یوسف زئی کا تعارف ذرا ذرا مختلف ہے اُن لوگوں سے جنھوں نے افسانوی، پُراَسرار، متنازع یا غیر فطری طریقے سے کیا، سنا یا سنایا ہے۔ ضیاء الدین یوسف زئی جہانزیب کالج میں مجھ سے سینئر تھے۔ سچی بات یہ ہے کہ ’’پختون سٹوڈنٹس فیڈریشن‘‘ سے تمام تر ہم دردیوں کے […]
قسمت کے دھنی

برصغیر پاک و ہند میں کچھ روایات اور حکایات ایسی ہیں جو ہماری روزمرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں۔ یہ تمام باتیں حقیقت پر مبنی ہیں یا نہیں…… مگر ان کو ماننے والوں کی اَن گنت تعداد موجود ہے۔ ایڈوکیٹ محمد ریاض کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک […]
لیڈروں کی بے حسی اور پارٹی ورکروں کی موت

کسی بھی سیاسی پارٹی میں جب تک ورکر نہ ہوں، تب تک لیڈر پیدا ہی نہیں ہوتا۔ ورکر ہی اُنھیں زمین سے اُٹھا کر آسمان تک لے جاتا ہے۔ اُن کی خاطر لڑائیاں کرتا ہے۔ بغیر کسی لالچ اور فیس کے وہ ان کا ہر جگہ وکیل بنا پھرتا ہے۔ اور تو اور یہ ایک […]
ریاست سوات دور کی ملازمت کیسی ہوتی تھی؟

ریاستی دور کی ملازمت بھی ایک ایڈونچر سے کم نہیں تھی۔ صبح شیو کرنے کے بعد موسم کی مناسبت سے مغربی لباس پہننا، ٹائی یا بو لگانا، صاف ستھرا نظر آنے کا اہتمام کرنا اور اگر حضور کے دفتر میں پیشی کا موقع ملا ہے، تو دعائیں مانگنا اس پر مستزاد۔ فضل رازق شہاب کی […]
صنوبر استاد صاحب

سنہ 1980ء کی دہائی میں جن اساتذہ کا توتی بولتا تھا، اُن میں سے ایک صنوبر اُستاد صاحب بھی تھے۔ خورشید علی میرخیل، صنوبر اُستاد صاحب کے داماد اور گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول حاجی بابا میں ’’سیکنڈری سکول ٹیچر‘‘ (ایس ایس ٹی) کی حیثیت سے درس و تدریس کے شعبے سے وابستہ ہیں۔ وہ صنوبر […]
اک زرداری سب پہ بھاری

اگر یہ کہا جائے کہ آصف علی زرداری موجودہ دور کے سب سے بڑے سیاست دان ہیں، تو بے جا نہ ہوگا۔ سیاست کی شطرنج پر زرداری جیسا ماہر کھلاڑی دوسرا کوئی نہیں۔ وہ دھیمے مزاج اور سرد لہجے میں بہت کچھ کَہ اور کر جاتے ہیں۔ سلطان راہی ٹائپ سیاست دان محض بڑھکیں مارتے […]
دین کے نام پر کاروبار

ہمارے ملک میں بے شمار سماجی برائیاں جنم لے چکی ہیں اور ان میں سے ہم نے کچھ کی نشان دہی اپنی گذشتہ تحریر میں کہ جو رمضان کے حوالے سے تھی، کی بھی ہے…… مگر، اگر آپ ہمارے یعنی پاکستانی معاشرے کا باریک بینی سے جائزہ لیں، تو آپ کو معلوم ہوگا کہ ہمارا […]
ریاستی دور کا سوات سنیما

سنہ 1964ء میں ریاست کے والی میاں گل عبدالحق جہان زیب نے سوات سنیما کا افتتاح کیا، تو اس میں پہلی ہندی فلم ’’آبِ حیات‘‘ لگی تھی۔ والیِ سوات خود بھی اپنے وزیروں کے ہم راہ پہلے شو سے لطف اندوز ہوئے تھے۔ اُس سنیما گھر کی بنیاد عطاء اللہ خان وکیل صاحب نے رکھی […]
دوست ہوتا نہیں ہر ہاتھ ملانے والا (مراسلہ)

مترجم: خالد محمود ایڈوکیٹ اپنے اس خط میں تم نے ایک دوست کا حوالہ دیا ہے اور ساتھ ہی مجھے پابند کر دیا ہے کہ اس سے زیادہ راز و نیاز کی بات نہ کروں۔ یہ عجیب اُلجھن ہے، جس سے تم نے مجھے دوچار کردیا ہے۔ ایک ہی خط میں ایک شخص کو دوست […]
والدہ ماجدہ کی یاد میں

دوستو! یکم اپریل میری ماں کا یومِ وفات ہے۔ اللہ اُن کی قبر نور سے بھر دے، آمین! مَیں نے زندگی بھر ماں کو دکھ ہی دیے ہوں گے۔ مَیں تھا ہی ایسا بدنصیب…… مگر اب پچھتاوے کے علاوہ میرے پاس کچھ نہیں۔ ایک بھلانا چاہوں، تو دو یاد آتی ہیں۔ ماں نے ہمیشہ نہ […]
میاں نواز شریف کے دل فریب وعدے اور زمینی حقائق

مرزا غالبؔ نے سچ ہی کہا تھا کہ رنج سے خوگر ہو انسان تو مٹ جاتا ہے رنج مشکلیں مجھ پر پڑیں اتنی کہ آساں ہو گئیں ایک آدھ بار یا ایک آدھ دن کی بات ہو، تو بندہ رنج کو رنج بھی سمجھے۔ یہاں تو قطار اندر قطار مصیبتوں کے ایسے پہاڑ تسلسل کے […]
میڈیا لٹریسی، نسلِ نو کے لیے وقت کی اہم ترین ضرورت

دورِ جدید کے تیزی سے بدلتے ہوئے میڈیائی منظرنامے میں، جہاں ہر ایک کے ہاتھ میں انفارمیشن کا ذریعہ موجود ہے، میڈیا لٹریسی کی اہمیت کبھی اس قدر نہیں تھی جتنی کہ آج ہے۔ میڈیا لٹریسی، جسے میڈیا کی تعلیم بھی کہا جاتا ہے، ایک ایسی صلاحیت ہے جو نہ صرف انفارمیشن کی صداقت کی […]
حاجی سیف الملوک (ملوک حاجی صیب) کی یاد میں

ضیاء الحق کا دور تھا۔ وہ پوری فوجی طاقت اور جلال کے ساتھ مسندِ اقتدار پر براجمان تھے۔ ان کے نیچے لیفٹیننٹ جنرل فضل حق سرحد کے گورنر اور صوبائی مارشل لا ایڈمنسٹریٹر تھے۔ طاقت تو رکھتے ہی تھے مگر اُن کا نشہ اُس طاقت سے کہیں بڑھ کر تھا۔ ساجد امان کی دیگر تحاریر […]
ناسٹلجیا

مجھے بارش میں چھتری لے کر چلنا اچھا لگتا تھا۔ غالباً یہ بہت کم عمری میں برساتی میں چھپ کر برستی بارش کے دوران میں صحن میں بیٹھ جاتا تھا۔ برساتی پر بارش کے قطروں کی آواز مجھے بہت بھلی لگتی تھی۔ کالج کے دنوں میں ’’ودرنگ ہائیٹس‘‘ لے کر ایسی جگہ بیٹھ جاتا، جہاں […]
منصفوں کو انصاف چاہیے، عجب ثم العجب

غالبؔ نے کیا خوب کہا ہے: بازیچۂ اطفال ہے دنیا میرے آگے ہوتا ہے شب و روز تماشا میرے آگے اس شعر کو اپنے ملک اور معاشرے پر منطبق کریں، تو سب کچھ واضح ہوجاتا ہے۔ اکرام اللہ عارف کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/ikram-ullah-arif/ گھنٹا تو […]
جاپانی ناول نگار سوشاکو ایندو کا ناول ’’خاموشی‘‘ (تبصرہ)

تبصرہ نگار: شہناز رحمان تسلیم شدہ امر ہے کہ عظیم اور لازوال ہونے کے لیے عصریت اور اَبدیت کا عکس ضروری ہے۔ جاپانی ناول نگار ’’سوشاکو ایندو‘‘ (Shusaku Endo) کا ناول ’’خاموشی‘‘ (Silence) ایک ایسا ہی لازوال شاہ کار ہے، جو لکھا تو گیا تھا 1966ء میں، لیکن حالیہ تناظرمیں اس ناول کا مطالعہ یقینا […]
مختیار احمد (قمر آپٹکو) کی یاد میں

ہمارے معاشرے میں شہید مختیار جیسے چند لوگ ہی ہوتے ہیں، جو مخلص، ملنسار، صاف نیت اور مہذب ہوتے ہیں۔ ان سے جب میری پہلی ملاقات اُن کی دکان میں ہوئی، تو مَیں اُن کو نہیں جانتا تھا، مگر مجھے حیرت ہوئی کہ وہ مجھے اچھی طرح جانتے تھے۔ پہلی ملاقات میں بڑی اپنائیت سے […]