دَ بوڈیٔ ٹال (قوسِ قُزح)

ہم اہلِ سوات اور خاص کر مینگورہ شہر والے اسے ’’دَ بوڈیٔ ٹال‘‘ کہتے ہیں، جس کے لیے اُردو میں ’’قوسِ قُزح‘‘ (عربی الاصل)، ’’دھنک‘‘ (سنسکرت) اور انگریزی میں "Rainbow” مستعمل ہے۔ ’’دَ بوڈیٔ ٹال‘‘ (بڑھیا کا جھولا) نام اسے کیوں دیا گیا….. اس حوالے سے ہمیں تو کیا، ہمارے حلقۂ یاراں میں ایک بھی […]
’’دَ ہوٹل ڈوڈیٔ‘‘ (تندوری نان)

بچپن میں سکول جانے سے قبل ایک ہی ضد ہوتی کہ اگر چائے کے ساتھ تناول فرمانے کو اگر گرما گرم نان ہوگی، تو ہی ناشتا ہوگا۔ پھر جیسے ہی پیسے تھمائے جاتے ، چشمِ زدن میں محلہ وزیر مال (مینگورہ) کے تندور والے سے گرما گرم نان خرید کر واپس آجاتے۔ چاچا جی (مستنصر […]
د ملاکنڈ سُرے (ملاکنڈ ٹنل)

میری طرح 80ء کی دہائی میں آنکھ کھولنے والوں کو ملاکنڈ ٹنل کی سحر انگیزی کا اندازہ بہ خوبی ہوگا۔ مَیں چوں کہ ’’ٹریول سِکنس‘‘ (Travel Sickess) سے متاثر ہوں، سفر کے دوران میں اُلٹی نہ کروں، تو دل کا بوجھ ہلکا نہیں ہوتا۔ اس لیے جب بچپن میں ’’جی ٹی ایس بس‘‘ کے ذریعے […]
’’کچالان‘‘

اب کون سے حالات بہتر ہیں، مگر جیب جب مکمل طور پر خالی ہوا کرتی تھی، تو ’’کچالو‘‘ اُس وقت ہماری مرغوب ترین غذا ہوتا تھا۔پسند ہر کسی کی اپنی اپنی ہے، مگر مَیں سمجھتا ہوں کہ مینگورہ شہر میں تاج چوک کے کچالو تیار کرنے والے کا مقابلہ شاید ہی کوئی کر پائے۔ میرے […]
جمعہ بازار، مین بازار مینگورہ سوات

مَیں نے جب سے ہوش سنبھالا ہے، جمعہ کے روز مین بازار (مینگورہ سوات) کی دکانیں بند ہی پائی ہیں۔ کب سے مین بازار میں جمعہ بازار لگتا ہے؟ اس حوالے سے وثوق سے کچھ نہیں کَہ سکتا، مگر مجھے بچپن سے جمعہ کے روز اس بازار کے تھڑوں پر مختلف چیزیں بیچنے والے یاد […]
لنڈے کا جوتا اور ہمارا بچپن

90ء کی دہائی میں، جب کہ ابھی میرے والدِ بزرگوار حیات تھے، ایک دفعہ مجھے اُنگلی پکڑاتے ہوئے شاہ روان پلازہ (مینگورہ شہر کا مشہور لنڈا پلازہ) لے گئے۔ سردی کی آمد آمد تھی اور میرے پرانے جوتے گھِس گئے تھے، بل کہ داہنے پیر کا انگوٹھا جوتا پھاڑ کے ہوا خوری پر مامور تھا۔ […]
پتیسا

آج میرے تینوں جگر گوشے ’’برگر‘‘ پہچانتے ہیں، اُنھیں پتا ہے کہ ’’شوارما‘‘ اور ’’پیزا‘‘ کیا شے ہیں ، مگر وہ ہمارے بچپن کی سب سے بڑی عیاشی ’’پتیسا‘‘ کے بارے میں کچھ نہیں جانتے۔ آج اگر مَیں اپنے بڑے بیٹے سے کہوں کہ چلو، تمھیں اپنے بچپن کی مرغوب چیز (پتیسا) کھلاتا ہوں، تو […]
"پنجہ” (باقر خانی)

ہماری بچپن کی عیاشیوں میں سے ایک سہ پہر کی چائے کے ساتھ "پنجہ” یا "کریم رول” تناول فرمانا تھا۔ عموماً سہ پہر کی چائے کے ساتھ سوکھی روٹی کھانے کو ملتی تھی۔ چائے بھی صبح تیار کی گئی چائے سے بچ بچا کر ہمیں سہ پہر کو پلائی جاتی تھی، جس کا رنگ جلے […]
اگست 2022ء: سیلاب کا خوف ناک منظر

کیا سوات میں واقعی حالات خراب ہیں؟

25 ستمبر کی شام بعد از نمازِ عشا سینئر صحافی نیاز احمد خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’فیس بُک‘‘ کی اپنی وال پر ایک مختصر سی پوسٹ دی جس کے مطابق ’’آر پی اُو ملاکنڈ ڈویژن اور ڈی پی اُو سوات کو فوری طور پر تبدیل کیا گیا اور اُنھیں سی پی اُو […]
دَ یولسم دولسم رِزلٹ او دَ بورڈ غلطیانے (The Result of FA FSC and Mistakes of BISE Swat)

یہ ہیں پیشاب سے بجلی پیدا کرنے والی افریقی لڑکیاں

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "facebook” پر متحرک صفحہ "Fact Verse” کے مطابق 4 افریقی لڑکیوں نے مل کر ایک ایسا عجیب و غریب کارنامہ انجام دیا ہے، جس نے سب کو ورطۂ حیرت میں ڈال دیا ہے۔ مذکورہ صفحہ پر دی جانے والی پوسٹ کے مطابق چار افریقی لڑکیوں نے ایک ایسا جنریٹر تیار […]
ثَبوت یا ثُبوت؟

عام طور پر ’’ثُبوت‘‘ (عربی، اسمِ مذکر) کا تلفظ ’’ثَبوت‘‘ ادا کیا جاتا ہے۔ ’’فرہنگِ تلفظ (نستعلیق ایڈیشن)‘‘، ’’نور اللغات‘‘، ’’اظہر اللغات (مفصل)‘‘، ’’جہانگیر اُردو لغت (جدید)‘‘، ’’فیروز اللغات (جدید)‘‘، ’’جامع اُردو لغت‘‘، ’’علمی اُردو لغت (جامع)‘‘ اور ’’فرہنگِ عامرہ (کمپیوٹرائزد ایڈیشن)‘‘ کے مطابق دُرست تلفظ ’’ثُبوت‘‘ ہے۔ اس طرح ’’فرہنگِ آصفیہ (جدید کمپیوٹرائزڈ ایڈیشن)‘‘ […]
کروڑوں ڈالر لاٹری جیتنے والے شخص کا عجیب و غریب انداز

جمیکا، کیریبین جزائر میں واقع ملک (A Caribbean Island Nation)، میں ایک شخص نے لاٹری جیتی، جس کا چیک وصول کرنے کی خاطر اُس نے ڈراؤنا ماسک پہن لیا۔ جب اُس سے پوچھا گیا کہ لاٹری کا چیک وصول کرنے کے لیے آپ نے اتنا ڈراونا روپ کیوں دھارا ہے؟ تو اُس نے جواب دیا […]
اب تک کا سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل سیٹ

سماجی رابطے کی ویب سائٹ "facebook” پر سرگرم صفحے "Weird Facts” کے مطابق اب تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا موبائل سیٹ نوکیا (Nokia) کمپنی کا "Nokia 1100” ہے، جس کے کل 250 ملین (یعنی 25 کروڑ) یونٹ فروخت ہوچکے ہیں۔ یہ ریکارڈ اب تک ’’ایپل‘‘ اور ’’سام سنگ‘‘ جیسی کمپنیوں کا کوئی بھی […]
تھلو زوم چوٹی سر کرنے والے سوات کے نوجوان (Thalo Zom)

فارکس ٹریڈنگ سہ شے دے؟ (What is Forex Trading)

امیر دوست خان دھوبی

90ء کے عشرے کی بات ہے، تاج چوک میں قائم مدرسے سے چھٹی ہونے کے بعد واپسی کے وقت ڈاکٹر عبدالوہاب المعروف ’’چاڑا ڈاکٹر‘‘ کی گلی سے گزرتے ہوئے ایک سفید ریش ستار بجانے والے کی دُکان کے سامنے آکر غیر ارادی طور پر میرے قدم رُک جاتے۔ عصر کے دس پندرہ منٹ گزرنے کے […]
سد بد یا سدھ بدھ؟

عام طور پر سُدھ بُدھ (ہندی، اسمِ مونث) کا اِملا ’’سُد بُد‘‘ لکھا اور پڑھا جاتا ہے۔ مثلاً: آن لائن لغت "rekhtadictionary.com” پر دونوں طرز کا اِملا (’’سُد بُد‘‘ اور ’’سُدھ بُدھ‘‘) درج ملتا ہے۔ اس کے علاوہ کئی نیوز ویب سائٹس پر بھی ’’سُد بُد‘‘ ہی مستعمل ملتا ہے۔ اس حوالے سے اُردو کے […]
عالمی یومِ عجائب گھر (World Museum Day, 2024)

کشور سلطان (شخصیت و فن)

کشور سلطان کا نام جو بھی سنتا ہے، اُسے علی حیدر جوشیؔ کا لکھا ہوا یہ گیت سر تہ می کینہ خوشی میدان دے سلگئی می راغلے، روح می روان دے ضروریاد آتا ہے، جسے کشور سلطان اور گلنار بیگم نے مل کر گایا تھا۔ کشور سلطان کا تعلق فن کار گھرانے سے تھا۔ اُن […]