بھٹو ریفرنس، مستقبل کے مورخ کو مواد ہاتھ آگیا

Blogger Syed Fayaz Hussain Gailani

یہ 4 اپریل کی شروعات مطلب ابھی صبحِ کاذب بھی شروع نہ ہوئی تھی، قریب آدھی رات تھی، جب راولپنڈی ڈسٹرک جیل کے ذمے داران ایک کال کوٹھری میں پہنچے اور ایک جسمانی طور پر نہایت کم زور لیکن ذہنی و نفسیاتی طور پر ایک مضبوط شخص کو پھانسی کے چبوترے پر لائے اور اگلے […]

پروفیسر خواجہ عثمان علی کی آمد اور کچھ پرانی یادیں

Blogger Fazal Raziq Shahaab

ٹائم تو مَیں نے نہیں دیکھا، مگر شام سے تھوڑی دیر پہلے کسی نے دروازہ کھٹکھٹایا۔ میرا پوتا مزمل باہر گیا اور واپس آکر بتایا کہ ’’پروفیسر خواجہ عثمان علی صاحب آئے ہیں۔‘‘ فضل رازق شہاب کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/fazal-raziq-shahaab/ یقین کیجیے مَیں تھوڑا سا […]

ہماری کیرم بورڈ سے جڑی جوانی کی یادیں

Blogger Fazal Raziq Shahaab

کل پرسوں اپنے پوتوں کے ساتھ کیرم کھیل رہا تھا۔ مَیں نے ایک دفعہ ویسے کَہ دیا کہ مجھے وہ دن بہت یاد آرہے ہیں، جب مَیں ڈگر کالج کی کالونی میں قیام پذیر تھا۔ ہم یعنی پروفیسر ہمایوں خان، پروفیسر قاضی عبدالواسع اور ہمارے ایس ڈی اُو جمیل الرحمان صاحب اور مَیں شام کے […]

نیو کولونیل ازم کیا ہے؟

Blogger Hamza Nigar

’’لینن‘‘ نے اپنی ایک کتاب میں سامراج کو سرمایہ داری کی انتہائی منزل قرار دیا تھا۔ لینن کے اس تجزیے کو حتمی نہیں کہا جاسکتا۔ کیوں کہ سامراجیت سرمایہ داری کی انتہائی منزل تو ہوسکتی ہے، لیکن آخری نہیں۔ "Ghana” کے مشہور انقلابی لیڈر ’’کوامے نکروما‘‘ (Kwame Nkrumah) کی کتاب ’’نیو کولونیل ازم: سامراج کی […]

فتنۂ قادیانیت اور لڑکپن کی یادیں

Blogger Fazal Raziq Shahaab

آج کل کے ایک متنازع فیصلے پر اُٹھتے ہوئے ’’سوشل میڈیائی ہنگامے‘‘ نے مجھے کالج کے وقتوں کا ایک واقعہ یاد دِلا دیا۔ سب سے پہلے کچھ اُس کا نقشا کھینچ لوں۔ 1958ء میں جب مَیں نے جہانزیب کالج میں داخلہ لیا۔ اُس وقت میرے بچپن کے دوست اسفندیار ’’سیکنڈ ائیر‘‘میں تھے، یعنی مجھ سے […]

کولونیل ازم کیا ہے؟

Hamza Nigar

کولونیل ازم (Colonialism) کی ابتدا یورپ سے ہوئی، جب پرتگالی سمندری رستوں کی تلاش میں نکل گئے۔ شروعات میں یہ منڈیوں تک رسائی نہیں تھی، بلکہ ایک ایسی دریافت تھی، جو بعد میں اُن کے لیے سونے کی چڑیا ثابت ہوئی۔ عثمانیوں کے زمینی رستے بند کرنے کا نقصان مشرق ہی کو اُٹھانا پڑا۔ کیوں […]

افسر آباد (سیدو شریف) سے جڑی یادیں

Blogger Fazal Raziq Shahaab

ہمارے افسر آباد میں اکثر پڑوسی بدلتے رہے، مگر ایک ہم تھے کہ آخری حویلی کی مسماری تک وہیں پر رہے۔ اُس کے بعد بھی افسر آباد سے نہ نکل سکے۔ وہیں پر سڑک کنارے جدید طرز کے 4 بنگلوں کے بلاک میں سے ایک میں شفٹ ہوگئے۔ اُسی میں 14 سال مزید گزارے اور […]

21 فروری، امیر مینائی کا یومِ پیدایش

Amir Minai

وکی پیڈیا کے مطابق امیرمینائی (Amir Meenai)، اُردو کے معروف شاعر اور ادیب، 21 فروری 1828ء کو لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ 1828ء میں شاہ نصیر الدین شاہ حیدر نواب اَودھ کے عہد میں لکھنؤ میں پیدا ہوئے۔ شاعری میں اسیرؔ لکھنوی کے شاگرد ہوئے۔ 1852ء میں نواب واجد علی شاہ کے دربار میں رسائی ہوئی […]

آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی بیویاں اور لونڈیاں

Ahmad Naeem

تحریر: احمد نعیم  آخری مغل بادشاہ بہادر شاہ ظفر کی چار منکوحہ بیویاں اور متعدد لونڈیاں تھیں۔ 1837ء میں جب وہ رسمی طور پر بادشاہ بنا، تو اُس کی باقاعدہ ایک ہی بیوی تھی، جس کانام تاج محل بیگم تھا اور وہ دربار کے ایک موسیقار کی بیٹی تھی۔ یہی وہ بیوی تھی جو بہادر […]

باچا خان کے ساتھ میرے سفر کی یادداشت

Blogger Sajjad Ahmad

(زیرِ نظر تحریر دراصل ڈاکٹر سلطانِ روم صاحب کے پشتو مضمون ’’د باچا خان سرہ زما د سفر یاداشت‘‘ کا اُردو ترجمہ ہے، جو ماہنامہ ’’لیکوال‘‘ اکتوبر، نومبر 2023ء میں شائع ہوا ہے، مترجم) 1986ء میں، مَیں، خورشید اور حبیب اللہ جو کراچی یونی ورسٹی میں میرے ہم جماعت تھے، پہلے سمسٹرکے خاتمے کے بعد […]

بزوگر حاجی صاحب

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

ہمارے یہاں سوات میں کئی بزرگوں کے نام ایسے ہیں، جنھیں سن کر عجیب سا محسوس ہوتا ہے۔ ایسے ناموں میں خچن، چڑی، بدے، خڑے اور ہمارے دادا (مرحوم) کا نام ’’بزوگر‘‘ شامل ہیں۔ اولاد اچھی ہو، تو صدقۂ جاریہ کے مصداق والدین کے لیے دعاؤں کا ذریعہ بنتی ہے۔ بری ہو، تو اولاد کے […]

11 فروری، سڈنی شیلڈن کا یومِ پیدایش

Sidney Sheldon

وکی پیڈیا کے مطابق سڈنی شیلڈن (Sidney Sheldon)، معروف امریکی ناول نگار اور ٹیلی وِژن لکھاری، 11 فروری 1917ء کو شکاگو میں پیدا ہوئے۔ ان کا بچپن امریکی تاریخ کا بدترین اقتصادی دور تھا جسے آج ہم ’’مہا مندی‘‘ یا "Great Depression” کے نام سے یاد کرتے ہیں۔ 1934ء میں 17 برس کے تھے، تو […]

سوات، 1971ء کے انتخابات کی ایک یاد

Blogger Fazal Raziq Shahaab

سوسائٹی سے شایستگی اور رواداری اُٹھ گئی ہے۔ ہما شما قسم کے لوگ سیاست میں کیا آئے، شرافت کا جنازہ نکل گیا۔ اتنے چھچھورے لوگ لیڈر بن گئے ہیں، جو پہلے تو بہ وقتِ ضرورت آپ کو باپ بھائی اور دوست بنائیں گے…… اور منتخب ہونے کے بعد اُن کی گردنوں میں سریا لگ جاتا […]

رہبرِ تحریک خان عبدالولی خان کی زندگی اور جد و جہد

Blogger Akhtar Hussain Abdali

زمونگ خادم، زمونگ سالار، زمونگ رہبر ولی خان تل دی جوندے وی د دی قام د زڑگی سر ولی خان ھغہ د ننگ میدان چی تل پہ باچا خان ولاڑ وو نن پہ ھغی ڈگر ولاڑ دے لکہ غر ولی خان مونگ ورتہ نمر د پختون خوا د اسمان زکہ وایو ہرے تیارے لہ تل […]

سٹیٹ پی ڈبلیو ڈی کا ارتقائی سفر (دوسرا حصہ)

Blogger Fazal Raziq Shahaab

سوات پی ڈبلیو ڈی کے کچھ امتیازی پہلو یہ بھی ہیں کہ اس کی سپریم اتھارٹی والئی سوات خود تھے۔محکمے کے سربراہ محمد کریم صاحب اور حکم ران کے درمیان براہِ راست رابطہ رہتا تھا۔ والئی سوات اس محکمے کو ’’اپنا محکمہ‘‘ کہتے تھے۔ محمد کریم صاحب، ڈائریکٹر تعلیم سید یوسف علی شاہ اور ڈائریکٹر […]

سٹیٹ پی ڈبلیو ڈی کا ارتقائی سفر

Blogger Fazal Raziq Shahaab

قرائین سے پتا چلتا ہے کہ باچا صاحب میاں گل عبدالودود کے عہد میں بعض محکموں کے واضح خدوخال نہیں تھے۔ فوج ابتدا ہی سے تعمیری سرگرمیوں میں مصروفِ عمل تھی۔ مثال کے طور پر قلعوں کی تعمیر، سڑکوں کی توسیع، پلوں وغیرہ کی تعمیر میں فوج ہی سے لیبر کا کام لیا جاتا تھا۔ […]

ہر ظالم کے آگے ڈٹ جانے والے عبداللطیف آفریدی

Blogger Akhtar Hussain Abdali

عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) کے مرکزی راہ نما اور سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سابق صدر عبدالطیف آفریدی (مرحوم) 14 جنوری 1943ء کو صوبہ سرحد (اَب خیبر پختون خوا) کے قبائلی علاقے وادیِ تیراہ خیبر ایجنسی میں پیدا ہوئے۔ ابتدائی تعلیم حاصل کرنے کے بعد 1966ء میں پشاور یونی ورسٹی سے ماسٹر […]

نوابِ دِیر شاہ جہان خان اور تعلیم و صحت

Doctor Sultan e Rome of Swat

بچپن سے سنتے چلے آرہے تھے کہ نوابِ دِیر محمد شاہ جہان خان نے ریاستِ دِیر میں تعلیم اور صحت کے شعبوں کو مکمل طور پر نظر انداز کرتے ہوئے نہ صرف اس ضمن میں اپنی ریاست میں کوئی کام نہیں کیا بلکہ دوسرے حوالوں سے بھی اِس قسم اور دوسرے ترقیاتی کاموں کی حوصلہ […]

کچھ ارفع کریم کے بارے میں

Arfa Karim

ڈھیر سارے لوگ پیدا ہونے کے بعد زندگی ’’گزارتے‘‘ ہیں اور تھوڑے لوگ ایسے ہوتے ہیں جو زندگی ’’جیتے‘‘ ہیں۔ بڑے کارنامے آخرالذکر ہی انجام دیتے ہیں کہ جیون کا حق موڑنے والے یہی ہوتے ہیں۔ جو زندگی ’’جیتے‘‘ ہیں زمانہ اُنھیں مرنے نہیں دیتا۔ وہ اپنے کارناموں کی بدولت ہمیشہ زندہ رہتے ہیں…… دلوں […]

5 جنوری، بریڈلی کوپر کا یومِ پیدایش

Comrade Amjad Ali Sahaab

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "britannica.com” کے مطابق بریڈلی کوپر (Bradley Cooper)، مشہور امریکی اداکار اور پروڈیوسر 5 جنوری 1975ء کو پنسلوینیا، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ 1999ء میں ٹی وی انڈسری سے اداکاری کا آغاز کیا۔ 4 مرتبہ اکیڈمی ایوارڈ حاصل کیا، تین مرتبہ اداکاری اور ایک مرتبہ پروڈیوسرکی حیثیت ایوارڈ حاصل کیا۔ (یہ […]

3 جنوری، موہن راکیش کا یومِ انتقال

Mohan Rakesh

وکی پیڈیا کے مطابق موہن راکیش (Mohan Rakesh)، ہندی زبان کے ناول نگار اور ڈراما نگار، 3 جنوری 1972ء کو دہلی، بھارت میں انتقال کرگئے۔ 8 جنوری 1925ء کو امرتسر، بھارت میں پیدا ہوئے۔ ہندی ادب میں 1950ء کی دہائی کی نئی کہانی (ادبی تحریک) کے پہل کاروں میں سے تھے۔ پہلا جدید ہندی ڈراما […]