سبق یا تشدد……؟

Blogger Doctor Gohar Ali, Aligrama Swat

اکثر کہا جاتا ہے کہ قوموں کا مستقبل نہ ایوانوں میں لکھا جاتا ہے اور نہ میدانِ جنگ میں،بل کہ اُن چھوٹے کمروں میں جہاں بچے ا، ب، پ سیکھتے ہیں…… مگر جب خیبر پختونخوا کے نجی اسکولوں میں رائج اُردو اور دیگر مضامین کے نصاب کا مطالعہ کیا جائے، تو ایک تشویش ناک حقیقت […]

قدرت کی پکار اور انسان کی بے حسی

Blogger Doctor Noman Khan

نومبر کا مہینا اپنے اختتام کی طرف گام زن ہے۔ یہ موسم صرف بدلتے پتوں کا نام نہیں، بل کہ زمین کی بے آواز گردش کی ایک نئی کروٹ ہے۔ جیسے ہی سورج کا زاویہ بدلتا ہے، دن چھوٹے اور راتیں لمبی ہونے لگتی ہیں۔ دھوپ کی شدت گھٹتی ہے، ہوا میں نمی بڑھتی ہے […]

کالام، بحرین اور مدین پرتجاوزات کی لٹکتی تلوار

Blogger Zubair Torwali

حالیہ دنوں کالام میں کئی دن تک مقامی لوگوں اور انتظامیہ کے بیچ مذاکرات کا کھیل جاری رہا۔ سوشل میڈیا پر سماجی کارکنوں اور سوشل میڈیا صحافیوں نے فریقین کے بیچ مذاکرات کی کام یابی اور کسی ایگریمنٹ کا بھی اعلان کیا۔ مبارک بادیں بھی دی گئیں۔ تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کالام میں […]

ڈپٹی کمشنر سوات کے نام کھلا خط

Blogger Doctor Ubaid Ullah

ڈپٹی کمشنر سوات، محترم سلیم جان مروت!یہ چند سوالات ایک شہری کے دل سے اُٹھ رہے ہیں، وہ شہری جب روز اپنی ضروریات کے لیے گھر سے نکلتا ہے، تو ٹریفک میں پِستا ہے، دفاتر کے چکر کاٹتا ہے اور نظام کی بے حسی کا شکار ہے۔ آپ اس ضلع کے بادشاہ اور نگہ بان […]

میثاقِ ریاست: انفرادی ترامیم کے خطرات

Blogger Noor Muhammad Kanju

آئین، جسے دستور بھی کہا جاتا ہے، محض چند قانونی دفعات کا مجموعہ نہیں ہوتا۔ یہ ریاست اور اس کے شہریوں کے مابین طے پانے والا ایک ایسا مقدس سماجی معاہدہ ہے، جو اجتماعی زندگی کا خاکہ مرتب کرتا ہے۔ یہ کسی بھی قوم کی سیاسی سوچ، اس کے تاریخی ارتقا اور اس کی اجتماعی […]

ساؤنڈ سسٹم ایکٹ: ریاستی کنٹرول یا سماجی جبر؟

Blogger Rafi Sehrai

خبر ہے کہ بہاولنگر میں پولیس نے دولھے کو مہندی کی رات گرفتار کرلیا۔ کیوں کہ مبینہ طور پر دولھے نے ساؤنڈ ایکٹ کی خلاف ورزی کی تھی۔ اس کے بعد اُس کو شیروانی سمیت ساری رات تھانے کی حوالات میں رکھا گیا۔ حالاں کہ صبح اُس کی بارات روانہ ہونا تھی۔ دولھے کو شادی […]

امریکہ بھارت معاہدہ: خطے کی نئی گیم

Blogger Fazal Manan Bazda

بھارت اور امریکہ کا دس سالہ دفاعی معاہدے کا فریم ورک آخرِکار دفاعی شراکت داری کے مرحلے میں داخل ہوگیا ہے۔ یہ کوئی حیرانی کی بات نہیں۔ کیوں کہ یہ سلسلہ کل یا پرسوں کا نہیں، بل کہ حقیقت میں پہلی بار 28 جون 2005ء کو بھارتی وزیرِ دفاع پرنب مکھرجی اور امریکی سیکرٹری دفاع […]

خنک صبح کا مکالمہ اور گرم حقائق

Blogger Ikram Ullah Arif

سردی کی ایک خنک صبح تھی۔ وہ گرم پانی سے نہا دھو کر ’’میس‘‘ میں ناشتا کرنے بیٹھا تھا۔ ساتھ ہی ہیٹر جل رہا تھا۔ سردی کی شدت کچھ کم ہورہی تھی۔ گرم چائے کی چسکی سے ماحول مزید خوش گوار بن رہا تھا۔ موصوف ایک سرکاری جامعہ میں پڑھاتے ہیں اور دوسری سرکاری جامعہ […]

27ویں ترمیم، جمہوریت کا نیا امتحان

Blogger Advocate Muhammad Raiz

آئینِ پاکستان میں ترامیم کا سلسلہ ہماری سیاسی تاریخ کا ایک ایسا باب ہے، جو کبھی بند نہیں ہوا۔ ہر دورِ حکومت میں اقتدار کے ایوانوں میں آئینی تبدیلیوں کی بازگشت سنائی دیتی رہی ہے۔ کبھی طاقت ور طبقے نے اپنی بالادستی کو دوام بخشنے کے لیے آئین میں رد و بدل کیا، تو کبھی […]

’’قامی تڑون جرگہ‘‘ اور ہمارے کرنے کے کام

Blogger Sajid Aman

سوات کیا پورے ملاکنڈ ڈویژن میں تحصیلِ بابوزئی کو کئی وجوہات کی بنا پر انفرادیت حاصل ہے۔ یہ ڈویژنل اور ضلعی ہیڈکوارٹر ہونے کے ساتھ ساتھ تعلیمی، سماجی، اقتصادی، ثقافتی، عدالتی اور تاریخی ہیڈکوارٹر بھی ہے ۔ کاروباری مواقع کے لحاظ سے بھی یہ ایک بڑی تحصیل ہے۔ یوں اس تحصیل میں آبادی کی مسلسل […]

علم سے دانائی تک (باپ اور بیٹے کی گفت گو)

Blogger Khwaja Naveed

ایک سہ پہر، علم و فکر کی ایک خاموش محفل سجی…… کوئی تختہ سیاہ تھا، نہ کتابوں کا بوجھ۔ بس دو نسلیں تھیں، دو زاویے اور ایک گفت گو، جو دل سے نکلی تھی۔بیٹا کہنے لگا: ’’مجھے اسکول سے اتنا نہیں سیکھنے کو ملتا، جتنا آن لائن اور یوٹیوب سے۔ وہاں دماغ کھلتا ہے، نئی […]

آؤٹ سورسنگ: علاج یا مزید بحران؟

Blogger Doctor Gohar Ali Swat

حکومتِ خیبر پختونخوا نے حال ہی میں ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے صوبے کے 1500 سے زائد سرکاری تعلیمی اداروں کو آؤٹ سورس کرنے کے ارادے کا اظہار کیا ہے۔ ان اداروں میں پرائمری، مڈل، ہائی اور ہائر سیکنڈری سکولوں کے ساتھ ساتھ متعدد گرلز اور بوائز کالجز بھی شامل ہیں۔ اس فیصلے کے لیے […]

ریاست سوات دور کا مسیحا، ڈاکٹر محمد خان

Blogger Fazal Raziq Shahaab

میری اس تحریر سے کوئی یہ نہ سمجھ لے کہ مَیں کوئی ’’پروفیشنل نوحہ‘‘ گر ہوں۔ اُدھر کسی کی موت کی خبر آئی اور اِدھر میری انگلیوں میں خارش ہونے لگی…… لیکن بعض لوگوں کے احسانات بھلانا ناممکن بھی تو ہوتا ہے۔ڈاکٹر محمد خان دارِ فانی سے کوچ کرگئے،یہ ایک نارمل سی بات ہے۔کیوں کہ […]

کھیل اور تعلیم: ترجیحات، چیلنجز اور اجتماعی ذمے داری

Blogger Doctor Gohar Ali

پرنسپل کی حیثیت سے مجھے ’’انٹر سکولز سپورٹس گالا 2025ء‘‘ میں پہلے کبل گراؤنڈ میں فٹ بال مقابلوں کے چیئرمین اور بعد ازاں ادبی مقابلوں (جن میں 14 ایونٹس شامل تھے) کے آبزرور کے طور پر خدمات سر انجام دینے کا موقع ملا۔ ایتھلیٹکس کے علاوہ تمام میجر اور مائنر گیمز ضلعی سطح پر اختتام […]

امت مسلمہ کا دہرا معیار

Blogger Advocate Muhammad Riaz

اسلامی جمہوریہ پاکستان کا شمار اُن چند ممالک میں ہوتا ہے، جس کے عوام دنیا بھر میں بسنے والے مسلمانوں پر ہونے والے ظلم و ستم کے خلاف ہمیشہ آواز بلند کرتے آئے ہیں۔ پاکستانی قوم ایک دردِ دل رکھنے والی، حساس اور بیدار ضمیر قوم ہے، جو امتِ مسلمہ کے دُکھ کو اپنا دُکھ […]

خط و کتابت، خطِ کتابت یا خط کتابت؟

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

’’انتخابِ مخزن‘‘ از ڈاکٹر انور سدید (ناشر: ڈاکٹر تحسین فاروقی، طبعِ اول: مارچ 2016ء) کے صفحہ 365 پر ڈاکٹر رفیع الدین ہاشمی کا مضمون ’’مشفق خواجہ کے چند خطوط‘‘ پڑھتے ہوئے ایک مرکب ’’خط کتابت‘‘ پر نظر پڑی، تو حیرت ہوئی، کیوں کہ ہم ہمیشہ اپنی تحریروں میں اسے مرکبِ عطفی یعنی ’’خط و کتابت‘‘ […]

اسلامی بینکاری: غیر سودی یا سودی استحصالی؟

Blogger Abu Jaun Raza

حال ہی میں معروف بینکار اور ماہرِ معیشت ڈاکٹر شاہد حسن صدیقی کی کتاب ’’اسلامی بینکاری: غیر سودی یا سودی استحصالی؟‘‘ شائع ہوئی ہے۔ چوں کہ ڈاکٹر صاحب عرصۂ دراز سے بینکاری کے شعبے سے وابستہ ہیں، اس لیے بڑے شوق و اشتیاق سے کتاب منگوائی کہ دیکھیں کہ اُن کی نظر میں اسلامی بینکاری […]

پاکستان کی تباہی کا اصل سبب

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

ہم ایک عرصے سے یہی سنتے اور کہتے آئے ہیں کہ ملک میں کرپشن بڑھ گئی ہے۔ سیاست دانوں نے خزانے لوٹ لیے ہیں۔ فُلاں وزیر نے بیرونِ ملک جائیدادیں بنا لی ہیں اور فُلاں ایم این اے یا ایم پی اے دولت کے انبار میں کھیل رہا ہے۔یہ باتیں درست ہیں، لیکن سوال یہ […]

جنگ کے سائے میں زندگی

Blogger Ikram Ullah Arif

غزہ کے زخم ابھی پوری طرح مندمل نہیں ہوئے تھے کہ امسال بھارت نے پاکستان پر حملہ کرکے مزید زخم لگا دیے۔ نتیجتاً جو کچھ ہوا، وہ کہانی آپ خود جانتے ہیں…… مگر اس معاملے نے اہلِ پاکستان کو مجبور کیا کہ کچھ عرصے کے لیے غزہ کو بھول کر اپنی حالت پر توجہ مرکوز […]

شاہ رخ خان، فن اور جذبات کی دنیا کا بادشاہ

Blogger Noor Muhammad Kanju

2 نومبر کی تاریخ بالی ووڈ کے اُفق پر ایک غیر معمولی جشن بن کر طلوع ہوتی ہے، جب کروڑوں مداح اپنے محبوب ’’کنگ خان‘‘ (شاہ رخ خان) کی آمد کا پُرجوش استقبال کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک اداکار کا یومِ پیدایش نہیں، بل کہ ایک عہد، ایک خواب اور محبت کے اس استعارے کا […]