اونرشپ آرڈیننس 2025ء کا مختصر جائزہ

Blogger Shehzad Hussain Bhatti

حکومتِ پنجاب نے ایک دیرینہ اور ضروری قدم اٹھاتے ہوئے ’’پنجاب پروٹیکشن آف اونرشپ آف اِموویبل پراپرٹی آرڈیننس، 2025ء‘‘ نافذ کیا ہے۔ ایسے وقت میں جب زمینوں کے تنازعات، جعلی کاغذات اور ناجائز قبضے عوام کے انصاف پر اعتماد کو مجروح کر رہے تھے۔ یہ قانون انتظامی عزم اور قانونی اصلاحات کی علامت کے طور […]

صوبائی وزیرِ قانون بہ طور امیدوار بار کونسل؟

Blogger Adv Muhammad Riaz

پاکستان بھر میں یکم نومبر (آج) کو صوبائی بار کونسل کے انتخابات ہورہے ہیں، جن میں وکلا برادری اپنے نمایندوں کو پانچ سال کے لیے منتخب کرنے جا رہی ہے۔ یہ انتخابات ’’پاکستان لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل ایکٹ، 1973ء‘‘ اور ’’پاکستان لیگل پریکٹیشنر اینڈ بار کونسل رولز، 1976ء‘‘ کے تحت منعقد ہوتے ہیں۔ تاہم […]

توروالی پٹی، جنگلات و شاملات کی تقسیم و تنازعات

Blogger Zubair Torwali

جوں ہی اس مضمون کو لکھنا شروع کیا، تو میری فکر کئی جہتوں میں بٹ گئی۔ مَیں فلسفے، سیاسیات، سماجیات، بشریات اور نظریات میں منتشر ہوگیا۔ پھر سوچا کہ اس حصے کو چھوڑ کر سیدھا اُس تازہ مسئلے اور اس سے جڑی کچھ تاریخی باتیں قارئین کے سامنے رکھوں، جس نے حالیہ مہینوں اور گذشتہ […]

سموگ: خاموش قاتل

Blogger Doctor Noman Khan (Pulmonologist)

موسمِ سرما کا آغاز ہوچکا ہے۔ آنے والے دنوں میں موسم انتہائی خشک اور بارش نہ ہونے کی وجہ سے سخت سے سخت تر ہوتا جائے گا۔ موسمِ سرما آغاز میں اپنے ساتھ کچھ بیماریاں اور مسائل لے کر آتا ہے۔انھی مسائل میں سب سے بڑا مسئلہ سموگ کا ہے۔ خصوصاً شام اور صبح کے […]

قامی تڑون جرگہ بابوزئی کی اصلاحی تحریک

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

وادیِ سوات پھولوں، پہاڑوں اور دریاؤں کی حسین سرزمین قدیم زمانے سے اپنی خوب صورتی، شرافت اور اعلا تہذیبی اقدار کی بہ دولت پہچانی جاتی ہے۔ سوات کے باسی اپنے اخلاق، مہمان نوازی، مذہبی وابستگی اور امن پسندی کے لیے مشہور ہیں۔ یہ وہ خطہ ہے، جہاں قدرتی حسن کے ساتھ ساتھ انسانی کردار کی […]

لاہورِ ثانی، ’’مینگورہ‘‘

Blogger Sajid Aman

عام طور پر کہا جاتا ہے کہ لاہور دنیا کا آلودہ ترین شہر ہے، کیوں کہ وہاں سموگ ہوتا ہے…… مگر خیبرپختونخوا کے ملاکنڈ ڈویژن، خصوصاً مینگورہ (سوات) کا کوئی والی وارث نہیں، جو آکر دیکھے کہ آلودگی کسے کہتے ہیں!ایک چھوٹا سا شہر اور اُس میں ہزاروں رکشے اور اُن سے اٹھتے ہوئے دھویں […]

زمرد اہلِ سوات کا، فائدہ کسی اور کا

Blogger Ghufran Tajik

سوات کی حسین وادی صرف اپنی قدرتی خوب صورتی، سرسبز پہاڑوں اور ٹھنڈے چشموں کی وجہ سے مشہور نہیں، بل کہ یہاں کی زمین کے نیچے بھی قدرت نے ایک نایاب خزانہ چھپا رکھا ہے…… زمرد! دنیا بھر میں سوات کا زمرد اپنی چمک، رنگت اور نایابیت کے باعث سب سے قیمتی جواہرات میں شمار […]

ورثہ، ثقافت اور تاریخ

Blogger Zubair Torwali

بہ قول شخصے: ورثہ کی حفاظت تاریخ، شناخت اور تہذیب کی حفاظت ہوتی ہے۔جرمنی کے میونخ یونیورسٹی سے گندھارا اور گندھاری زبانوں (پراکرت کے لہجوں) کے عالم سوات تشریف لائے تھے۔ 2023ء میں اُن کو ای میل بھیجا تھا۔ اُن کے سیکریٹری نے کوئی جواب نہیں دیا، لیکن خدا کی کرنی کہ صاحب گذشتہ دنوں […]

MDCAT امتحان خوابوں کا مقتل اور نئے راستے

Blogger Noor Muhammad Kanju

26 اکتوبر کو ملک بھر میں ’’ایم ڈی کیٹ‘‘ (MD-CAT) کا امتحان منعقد ہوا۔ یہ وہ دن تھا، جب ہزاروں نوجوان طلبہ نے، جن کی آنکھوں میں ڈاکٹر بننے کا چمکتا خواب تھا، اپنی برسوں کی نہ تھکنے والی محنت، بیدار راتوں کے مطالعے اور والدین کی بیش بہا قربانیوں کا نچوڑ چند گھنٹوں کے […]

’’کیس نمبر 9‘‘: فارمولا کہانیوں سے انحراف

Blogger Sajid Aman

عام طور پر پاکستانی ٹی وی ڈرامے محبت، جاگیرداری، غریب اور امیر کی شادی، محبت میں ناکامی کے خدشات کے بعد ہونے والی شادی، سیاسی خانوادوں کے رویوں کی عکاسی اور ساس بہو کے تعلقات پر مبنی ہوتے ہیں…… مگر ’’کیس نمبر 9‘‘ نے سب کچھ بالکل 180 درجے پر گھما دیا ہے۔ معروف اینکر […]

زبان اور ایتھنک قومیت

Blogger Zubair Torwali

زبان اور ایتھنک قومیت (Language and Ethnicity) کا باہمی تعلق سماجی، ثقافتی اور سیاسی علوم میں ہمیشہ ایک بنیادی اور متنازع موضوع رہا ہے۔ تاہم، صرف زبان کو ایتھنک شناخت کا مترادف نہیں سمجھا جاتا۔ ایتھنسیٹی کو نسل (Race) سے بھی الگ مانا جاتا ہے، کیوں کہ نسل خالصتاً حیاتیاتی (Biological) تصور ہے، جب کہ […]

عمران خان کی رہائی میں رکاوٹ کون؟

Blogger Rafi Sehrai

خیبر پختونخوا کے نومنتخب وزیرِ اعلا سہیل آفریدی بڑے غصے میں ہیں۔ اُنھیں غصہ اس بات پر ہے کہ ایک صوبے کے چیف ایگزیکٹو ہوتے ہوئے بھی اُنھیں مقتدر حلقوں سے عزت نہیں مل رہی۔ اُن کی حیثیت کو تسلیم نہیں کیا جا رہا۔ اس معاملے کو لے کر وہ ڈپریشن کا شکار ہوتے جا […]

بار میں سیاست: ایک فکری زوال کی کہانی

Blogger Advocate Muhammad Riaz

وکلا برادری کو ہمیشہ معاشرے میں شعور و انصاف کی علامت سمجھا گیا ہے۔ بار ایسوسی ایشنز اور بار کونسلز کے انتخابات کا مقصد بھی یہی ہوتا ہے کہ وکلا اپنے نمایندے خود چنیں، جو اُن کے پیشہ ورانہ مسائل حل کریں۔ قانون کی بالادستی کے لیے جد و جہد کریں اور بار اور بینچ […]

ڈراما "Case No.9” اور زمینی حقائق

Blogger Qadar Khan Yousafzai

پاکستانی ڈراما نگاری کی دنیا میں ایک نئی سیریز نے موضوعات کی حساسیت کو چھولیا ہے، جو نہ صرف دل چسپ ہے، بل کہ معاشرے کے زخموں کو کھوجنے والا بھی۔ یہ سیریز ایک ایسے کیس کی داستان بیان کرتی ہے، جہاں ایک بہادر خاتون کو طاقت ور طبقے کے سامنے عدالتی میدان میں لڑنا […]

میڈیا لٹریسی: جھوٹ کا توڑ

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

یہ دور سوشل میڈیا کا ہے۔ ہر انسان کے ہاتھ میں ایک موبائل فون ہے، جس کے ذریعے وہ دنیا بھر کی معلومات حاصل کر سکتا ہے، اپنی رائے کا اظہار کر سکتا ہے اور مختلف خبروں سے فوری آگاہ ہو سکتا ہے۔ سوشل میڈیا نے معلومات کے تبادلے کو آسان اور تیز تر بنا […]

فکری مکالمہ اور برداشت

Blogger Zubair Torwali

ذاتی اختلاف، فکری اختلاف کو جِلا بخش سکتا ہے…… اگر اس کی تطبیق درست طور پر کی جائے۔دانش وروں کے مابین ذاتی اختلافات چاہے وہ نظریۂ حیات، مزاج، پرورش ، نظریات، حتیٰ کہ شخصیت تک میں ہوں، اکثر فکری مباحث کو جنم دیتے ہیں۔ یہ اختلافات محض عدمِ اتفاق کی علامت نہیں، بل کہ انسانی […]

’’کاغذ کا زمانہ‘‘

Blogger Noor Muhammad Kanju

زمانہ حال کا سب سے بڑا تضاد یہ ہے کہ ہم معلومات کے ایک سیلاب میں گھرے ہوئے ہیں، مگر اس سیلاب میں غوطہ لگانے کا شوق دم توڑ چکا ہے۔ ایک وہ دور تھا، جب علم اور تفریح کا واحد ذریعہ کاغذ اور سیاہی کی بنی کتابیں تھیں۔ آج، اس شان دار عہد کی […]

نیوموتھوریکس مرض کیا ہے؟

Blogger Doctor Noman Khan Pulmonologist

نیوموتھوریکس (Pneumothorax)، جسے عام طور پر پھیپڑوں کے منہدم ہونے کے نام سے جانا جاتا ہے، ایک طبی حالت ہے جس کی خصوصیت پھیپڑوں کے جھلیوں کی جگہ میں ہوا یا گیس کی موجودگی سے ہوتی ہے، جو پھیپڑوں کے پھیلنے کی صلاحیت کو خراب کرسکتی ہے۔ یہ مضمون نیوموتھوریکس کی وجوہات، اقسام، علامات، تشخیص […]

پنجاب میں جمہوریت کی نرسری بند؟

Blogger Rafi Sehrai

پنجاب میں بلدیاتی انتخابات ایک بار پھر تاخیر کا شکار ہوگئے ہیں۔ ابھی چند ہی روز پہلے الیکشن کمیشن نے اسی سال دسمبر 2025ء میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کروانے کا اعلان کیا تھا۔ اس سلسلے میں حلقہ بندیوں کے کام کا آغاز بھی کر دیا گیا تھا۔ صوبہ کے لوگوں میں خوشی کی لہر […]