بخت رحمان اور ہماری اجتماعی بے حسی

Blogger Ghufran Tajik

ہمارے معاشرے میں یہ ایک تلخ حقیقت ہے کہ ہم دوسروں کی کم زوریوں اور دُکھوں کو اپنی تفریح کا سامان بنا لیتے ہیں۔ بخت رحمان کی کہانی اسی المیے کی زندہ مثال ہے۔ وہ ایک ذہنی مریض تھے، مگر سوشل میڈیا نے اُنھیں ایک ایسی ’’سیلبرٹی‘‘ (Celebrity) بنا دیا، جس کی ہر ویڈیو وائرل […]

تعلیمی اداروں کی نج کاری اور سراپا احتجاج طلبہ

Blogger Noor Muhammad Kanju

ریاست کا تصور صرف جغرافیائی حدود اور انتظامی ڈھانچے تک محدود نہیں ہوتا، بل کہ اس کی روح ان فرائض میں پنہاں ہوتی ہے، جو وہ اپنے شہریوں کی فلاح و بہبود کے لیے ادا کرتی ہے۔ ان فرائض میں تعلیم کو بنیادی حیثیت حاصل ہے، کیوں کہ تعلیم ہی وہ ذریعہ ہے، جو نہ […]

طلال چودھری کے نام کھلا خط

Blogger Faiz Ali Khan Faiz

تحریر: فیض علی خان فیضؔ (سوات)السلام علیکم، طلال چودھری صاحب!امید ہے، پُرامن علاقے میں رہنے کی برکت سے سکون سے ہوں گے۔ مَیں نے ایک طرف اپنی سیاسی معلومات میں اور دوسری طرف آپ کی شہرت میں کمی کی وجہ سے ایمل ولی خان کے خلاف آپ کی شان کے مناسب بیان دینے کی وجہ […]

اہلیت اور میرٹ

Blogger Muhammad Ishaq Zahdi

کسی بھی معاشرے کی کام یابی اور ترقی کا دار و مدار اس بات پر ہوتا ہے کہ وہاں اختیارات کن لوگوں کے ہاتھ میں ہیں؟ اگر قوم کی باگ ڈور اہل، دیانت دار اور باصلاحیت افراد کے سپرد کی جائے، تو وہ نہ صرف اداروں کو مضبوط بناتے ہیں، بل کہ نئی نسل کے […]

سانحۂ بونیر اورمفتی فضل غفور کا کردار

Blogger Hilal Danish

دنیا میں قیادت کی کئی تعریفیں کی جاتی ہیں۔ کوئی اسے اقتدار حاصل کرنے کا ذریعہ سمجھتا ہے، کوئی اسے عوام پر حکم چلانے کا نام دیتا ہے…… لیکن اصل قیادت وہ ہے، جو عوام کی خدمت اور اُن کے دکھ درد میں شریک ہو۔قیادت اگر خدمت کے بغیر ہو، تو محض ایک خالی خول […]

ایکیوٹ سائنوسائٹس، طریقۂ علاج اور ادویہ

Blogger Noman Khan (Pulmonologist)

’’ایکیوٹ سائنوسائٹس‘‘ (Acute Sinusitis) جسے "Acute Rhinosinusitis” بھی کہا جاتا ہے، اور اکثر سائنوسس انفیکشن بھی کہا جاتا ہے،یہ ایک عام حالت ہے، جو بہت زیادہ تکلیف کا باعث بن سکتی ہے۔ یہ تکلیف اُس وقت ہوتی ہے، جب سینوسس جو کہ آپ کے گالوں کی ہڈیوں، پیشانی اور آنکھوں کے پیچھے کی کھوکھلی جگہیں […]

آرکیالوجی اور پاکستانی یونیورسٹی

Blogger Doctor Rafi Ullah, Associate Professor Quaid e Azam University

پاکستان میں آرکیالوجی کی علم کی روایت بہت طویل ہے، جو کہ 19ویں صدی کے برطانوی ہندوستان کے دوران میں وجود میں آئی۔ 1960ء کی دہائی کے اوائل سے ابھی تک اسے ملک کی بہت سی یونیورسٹیوں میں ایک علمی مضمون کے طور پر پڑھایا جا رہا ہے۔ اس پوری کہانی میں اہم موڑ وہ […]

سوئے سکردو (چوٹیوں کے نگر میں)

Blogger Khalid Hussain Borewala

آدمی وقت پر گیا ہوگاوقت پہلے گزر گیا ہوگاپیدایش سے لے کر موت تک کی مہلت کو انسان زندگی سمجھ بیٹھا ہے۔ وقت کا دھارا چلتا رہتا ہے۔ کیلنڈر پر تاریخیں بدلتی رہتی ہیں۔ فطری توڑ پھوڑ جاری رہتی ہے اور اس کے ساتھ ساتھ فطرت کی رنگینیاں بھی اپنا رنگ جماتی رہتی ہیں۔ لوگ […]

عمران بہ مقابلہ شہباز (تقابلی جائزہ)

Blogger Sami Khan Torwali

پاکستان کی سیاست میں ایک بحث ہمیشہ سے جاری رہی ہے کہ کسی بھی حکم ران کے اچھے یا برے فیصلے کا اندازہ اُس کے جانے کے بعد ہوتا ہے۔ آج جب ہم عمران خان کے دور اور موجودہ حکومت کے اقدامات کا موازنہ کرتے ہیں، تو صاف نظر آتا ہے کہ دونوں نے مختلف […]

سرد جنگ کا نیا محاذ اور پاکستان

Blogger Fazal Manan Bazda

بھارتی نئی پارلیمنٹ میں دکھائے گئے نقشے میں ’’اکھنڈ بھارت‘‘ کا تصور واضح طور پر جھلکتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس نقشے میں پاکستان، نیپال، مالدیپ، بھوٹان، بنگلہ دیش، سری لنکا اور افغانستان کے علاقے شامل دکھائے گئے ہیں۔ نقشے پر پشاور، ملتان، افغانستان، سرلنکا، کابل اور میانمار کو عجیب ناموں سے لکھا گیا […]

ایک نئے عمرانی معاہدے کی ضرورت

Blogger Muhammad Ishaq Zahid

ہم ایک ایسے دور میں جی رہے ہیں، جہاں قوموں کے درمیان تعلقات کی بنیاد معاہدوں پر رکھی جاتی ہے۔ دفاعی معاہدے، تجارتی سمجھوتے، دوستی کے چارٹر اور سفارتی وعدے …… سب کچھ ایک اُصول پر قائم ہوتا ہے:’’باہمی اعتماد اور ذمے داری کا احساس۔‘‘دنیا بھر میں ممالک باہم اپنے مفادات، عزت، سلامتی اور مستقبل […]

خدمت و ایثار کا پیکر، ڈاکٹر فضل ربی

Blogger Sami Khan Torwali

ڈاکٹر فضل ربی، ضلع شانگلہ کے علم و دانش سے پیاسی، مگر غیر معمولی صلاحیتوں سے مالا مال سرزمین کے چشم و چراغ ہیں۔ اُن کی شخصیت علم، خدمت، انسان دوستی اور معاشرتی ہم دردی کا حسین امتزاج ہے ۔ موجودہ وقت میں وہ سی ڈی ہسپتال کے کریٹیکل کیئر ڈیپارٹمنٹ میں بہ طور سربراہ […]

سرما کی آمد کس طرح سانس کو متاثر کرتی ہے؟

Blogger Doctor Noman Pulmonologist

موسمِ سرما میں ٹھنڈی اور خشک ہوا پھیپڑوں میں سوزش پیدا کرسکتی ہے، جس سے دمے اور "COPD” جیسے مسائل بڑھ جاتے ہیں۔ اس موسم میں بلغم کی پیداوار بڑھ جاتی ہے اور سانس کی نالیوں کے خشک ہونے کا خطرہ رہتا ہے۔ آلودگی اور سموگ بھی پھیپڑوں کو متاثر کرتے ہیں۔ لہذا ان دنوں […]

مَیں ٹوٹا ہوا انسان……!

Blogger Ghufran Tajik

’’مَیں ٹوٹا ہوا انسان ہوں، تجھے توڑ کر ننگے پاؤں چلوں گا……!‘‘یہ ایک ذاتی فریاد نہیں، بل کہ اُن لاکھوں انسانی دلوں کی صدا ہے، جو تاریخ، سیاست اور طاقت کے بھاری پہاڑوں تلے کچلے جا چکے ہیں۔ مظلوم قومیں اسی ٹوٹے پن، اسی بے بسی اور اسی اُمید کے ملے جلے احساس سے گزرتی […]

’’شاہی خاندان‘‘ کہلانے کا مستحق کون؟

Blogger Malak Gohar Iqbal Khan Ramakhel

تاریخ ہمیشہ سوال اُٹھاتی ہے اور وقت کے ساتھ ساتھ اُن سوالوں کے جوابات بھی بدلتے رہتے ہیں۔ سوات کی تاریخ میں ایک اہم سوال یہ ہے کہ کیا سابق ریاستِ سوات کے حکم رانوں کو واقعی ’’شاہی خاندان‘‘ کہا جا سکتا ہے؟اگر ہم تاریخ کے اوراق پلٹیں، تو ہمیں سب سے پہلے باچا صاحب […]

تاریخ کے قاتل……؟

Blogger Fazal Maula Zahid

سوات، جو کبھی امن، علم اور خوش حالی کا گہوارہ تھا، آج شور و غوغا اور بدامنی کی علامت بن چکا ہے۔ یہ وادی اپنے بلند و بالا پہاڑوں کی دل کشی، جنگلات کی شادابی اور دریا کی روانی کے ساتھ ساتھ ایک درخشاں تہذیب و تمدن کی گواہ رہی ہے…… مگر اب یہ خطہ […]

حیدر علی خان کی داستانِ وفا

Blogger Sajid Aman

مینگورہ کے مین بازار چوک مینگروال (مینگورہ کے باسی) میں، ’’اڈہ‘‘ سے غورئی چینہ کی طرف جانے والا راستہ محلہ اسحاق کے بعد دوسرا پوش ایریا سمجھا جاتا تھا۔ یہاں کے مکانات رہایشیوں کی نفاست، آرٹ اور فنِ تعمیر سے لگاؤ کی جھلک سمجھے جاتے تھے۔ چوڑا راستہ اُن کی دل کی کشادگی کی غمازی […]

ڈاکٹر سوزین سولنیئرز، محبت و خدمت کا پیکر

Blogger Hazir Gul

زندگی کے کچھ تعلقات ایسے ہوتے ہیں، جو محض رشتوں کی حدود سے بڑھ کر دل کے تاروں کو چھولیتے ہیں۔ ڈاکٹر سوزین سمتھ سولنیئرز میرے لیے ایسی ہی ہستی تھیں: ایک استاد، ایک راہ نما اور سب سے بڑھ کر ایک ماں۔سنہ 2007ء کی بات ہے، جب میں انٹرنیشنل ریسکیو کمیٹی میں بہ طور […]

بیرونِ ملک تعلیم: خواب، حقیقت اور چیلنجز

Blogger Mujahid Torwali

گذشتہ چند دہائیوں سے پاکستان سمیت دنیا کے کم اور درمیانی آمدنی والے ممالک کے نوجوانوں میں بیرونِ ملک، خاص طور پر یورپ اور امریکہ میں اعلس تعلیم حاصل کرنے کا رجحان تیزی سے بڑھا ہے۔ پاکستانی طلبہ بھی اس دوڑ میں نمایاں ہیں اور بڑی تعداد میں آسٹریلیا، امریکہ، برطانیہ اور کینیڈا جیسے ممالک […]

امن، نعروں کا تضاد

Blogger Sami Khan Torwali

اس خطے کی تاریخ خون، آنسو اور جد و جہد کی طویل داستان ہے۔ یہاں امن کی ہر صدا کو کبھی کم زور قرار دیا گیا، کبھی غداری سے تعبیر کیا گیا اور کبھی اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھے پالشیوں نے اس کا مذاق اُڑایا…… مگر آج ایک عجیب المیہ جنم لے رہا ہے۔ وہی […]

والی صاحب کا بنگلہ اور محکمۂ آثارِ قدیمہ

Blogger Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

(نوٹ: یہ مختصر سی تحریر ڈاکٹر رفیع اللہ، ایسوسی ایٹ پروفیسر قائداعظم یونیورسٹی اسلام آباد، کی ایک پشتو تحریر کا ترجمہ ہے، مترجم) یہ تنازع دراصل والی سوات کے بنگلے کی ملکیت پر ہے، جو ایک طرف والی سوات کے جانشین اور دوسری طرف پی ٹی آئی کے وزیر فضلِ حکیم کے درمیان خرید و […]