ہم سنہری موقع گنوا بیٹھے

ہم من حیث القوم پستی کا شکار ہیں اور دھوکا دہی اور موقع سے فائدہ اُٹھانے میں انتہائی ماہر۔ پاکستان سمیت پوری دنیا میں غیر ملکی مشروبات کا نہ صرف بائیکاٹ کیا گیا، بل کہ اس حوالے سے سوشل میڈیا پہ زور و شور سے مہم بھی چلائی گئی۔ یہ سوشل میڈیا کی طاقت ہے […]
ماحولیاتی تبدیلی اور آلودگی میں ترقی یافتہ ممالک کا کردار

تحریر: پروفیسر ڈاکٹر محمد اسماعیل چند روز قبل میرے ایک دوست نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں خیبر پختو نخوا کے صوبائی وزیر برائے موسمیاتی تبدیلی، جنگلات، ماحولیات اور جنگلی حیات ایک نجی اور علاقائی ٹی وی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے کَہ رہے تھے کہ ہمارے ملک میں موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے […]
عوامی غیظ و غضب اور جماعتِ اسلامی کا دھرنا

سمجھ نہیں آ رہی کہ حکم رانوں کو کس بات کی جلدی ہے؟ قسائی بھی جانور کو ذبح کرنے سے پہلے پانی پلا لیتے ہیں، مگر شہباز حکومت تو سانس بھی نہیں لینے دے رہی۔ اَب تو چھری سے بھی عوام کو ذبح نہیں کیا جا رہا، بل کہ یوں لگتا ہے کہ کسی آرے […]
ون ویلنگ: والدین کے لیے پیغام

عید کا موقع خوشیوں کا پیام بر ہوتا ہے، مگر ہر سال یہ خوشیاں کچھ گھروں کے لیے ماتم میں بدل جاتی ہیں، جب ان کے نوجوان ’’ون ویلنگ‘‘ کی وجہ سے جان کی بازی ہار جاتے ہیں۔ والدین کے لیے یہ پیغام ہے کہ خدارا! اپنے بچوں پر کڑی نظر رکھیں اور انھیں ’’ون […]
حقیقی ایبسلوٹلی ناٹ

قومی اسمبلی میں امریکی ایوانِ نمایندگان کی قرارداد کے خلاف قراردادپیش کی گئی، جسے بھاری اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔ قرارداد میں کہا گیا کہ یہ ایوان امریکی ایوان میں منظور ہونے والی قرارداد کا نوٹس لے رہا ہے، اور یہ کہ 8 فروری کو منعقد ہونے والے انتخابات میں کروڑوں پاکستانیوں نے ووٹ دیا۔ […]
پرانے مریض کا نیا آپریشن؟

حال ہی میں چین کے ایک وزیر نے پاکستان کو مشورہ دیا کہ ’’آپ اپنے ملک میں امن و امان قائم کریں، ورنہ ترقی کی راہ میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔‘‘ چین کی اس نصیحت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پاکستان کی فوج نے ’’آپریشن عزمِ استحکام‘‘ کا اعلان کیا، لیکن یہ آپریشن حقیقت […]
بچوں کی حفاظت اور سماجی ذمے داری

پچھلے کچھ دنوں سے گداگر خواتین (چنگڑیان) کی جانب سے بچوں کو اِغوا کرنے کی خبریں گردش کر رہی ہیں، جو نہ صرف والدین بل کہ بچوں میں بھی خوف و ہراس پیدا کر رہی ہیں۔ ان افواہوں اور خبروں کا سماج پر گہرا اثر پڑ رہا ہے، خاص کر بچوں کی ذہنی صحت پر۔ […]
پاکستان گھن چکر میں کیوں پھنسا ہوا ہے؟

کارل مارکس نے برصغیر کے بارے میں کہا تھا کہ اس کی تاریخ بس اس پر مختلف سلطنتوں کی حملہ آوری اور اس پر نو آباد کاری ہی ہے۔ یہ وہ خطہ ہے جہاں پر سکندر مقدومی سے لے کر برطانوی انگریز تک سب نے چھڑائی کی ہے۔ یہاں سے کوئی خاص مزاحمت بھی کبھی […]
آن لائن فراڈ

ہمارے دوست جو ایک نجی ادارے میں ملازم ہیں، اُن کی وائف نے کچھ سامان کراچی سے منگوایا، جس کی پے منٹ کریڈٹ کارڈ سے اُن کے شوہر نے کردی تھی۔ ہمارے دوست کے پاس ایک دن ایک ایس ایم ایس پاکستان پوسٹ کی طرف سے آتا ہے، جس میں لکھا ہوتا ہے کہ آپ […]
بارہ دن لندن میں

لندن جانے اور دوستوں کے ساتھ ملاقات اور وقت گزارنے کا ہمارا ’’پلان‘‘ شاید پچھلے پانچ سال سے جاری تھا، جس کو عملی جامہ پہنانے کے لیے ہم اپنے استادِ محترم فضل ربی راہیؔ اور ضیاء الدین یوسف زئی کے مرہونِ منت ہیں۔ اپنے بھائی حاضرگل ’’امریکہ والے‘‘ کی کوششوں کے بغیر ہمارا ’’یونائیٹڈ کنگڈم‘‘ […]
جدیدیت کا شاخسانہ

تاریخ صرف واقعات کا علم نہیں، بل کہ ان واقعات کی وجہ اور اثر/ علت و معلول (Cause and Effect) کا سماجی تجزیہ ہوتا ہے۔ یہ واقعات کیوں رونما ہوتے ہیں، ان کے پیچھے کیا محرکات پوشیدہ ہیں اور سماج اور معاشرت پر ان کے کیا اثرات ہوتے ہیں؟ ان کو باریک بینی سے دیکھنے […]
بچوں کو روبوٹ نہ بنائیں

گذشتہ دس بارہ سال سے تعلیمی میدان میں ایک عجیب ریس لگی ہوئی ہے۔ نمبروں کی بھوک نے بچوں کو روبوٹ بنا کر رکھ دیا ہے۔ رشتہ داروں میں مسابقت کی دوڑ نے عجیب ہنگام مچا رکھا ہے۔ بچوں کو ٹارگٹ دیا جاتا ہے کہ چاہے کچھ بھی ہو جائے، چچا کی بیٹی یا ماموں […]
’’وہ واقعی پرواز کرگئی‘‘ (جوابِ آں غزل)

ملالہ یوسف زئی کے حوالے سے علی ہلال کی تحریر پڑھ کر افسوس ہوا۔ ہمارا المیہ یہ ہے کہ ہم اپنے دماغ میں ڈھیر ساری غلط فہمیوں، فرسودہ روایات، محرومیوں اور نفرتوں کو جمع کرتے جاتے ہیں۔ ایسا ہر ’’کنٹرولڈ سوسائٹی‘‘ میں ہوتا ہے، جس میں انسان اعتماد کھو دیتا ہے اور ہر کسی پر […]
سیاحوں کے نام ’’اہم پیغام‘‘……؟

سرِ دست ’’سید کمال شاہ باچا‘‘ نامی ایک حضرت کی ٹوئٹ ملاحظہ ہو: ’’سیاحوں کے نام اہم پیغام! سوات شانگلہ دیر پوری پختونخوا میں سیر و تفریح کے لیے آنے والے حضرات سے گزارش ہے کہ اپنے خواتین کا لباس کا خاص خیال رکھیں یہ پختونخوا ہے اور پختونوں کی صوبے میں ننگے لباس نہیں […]
سیاسی حبس میں تازہ ہوا کا جھونکا ضروری ہے

جب گھٹن بڑھ جائے، تو تازہ ہوا کے جھونکے کے لیے کوئی کھڑکی کھولنا ضروری ہو جاتا ہے۔ ورنہ دم گھٹنے کا خدشہ ہوتا ہے۔ 2006ء میں ایسے ہی گھٹن زدہ سیاسی حالات تھے۔ پرویز مشرف ملک پر قابض تھے۔ ق لیگ اُن کے فرنٹ مین کے طور پر موم کا ناک بنی ہوئی تھی۔ […]
سوات کی تاریخ مسخ ہونے سے کیسے بچائی جائے؟

مجھے اپنی کم مائیگی کا اور ناقص تعلیم کا اور عمر کے تقاضوں کا احساس ہے۔کبھی میری رائے یا تبصرے ناقص بھی ہوسکتے ہیں…… اور یقینا ایسا ہی ہوگا۔ مثال کے طور پر لارڈ ارون کے دورۂ سوات کے مقاصد اور تاریخ کے بارے میں میرا تبصرہ ایک لحاظ سے غلط تھا۔ بدقسمتی سے جن […]
آن لائن فراڈ…… محتاط رہیے!

مَیں ہمیشہ اپنے ٹریننگ سیشنوں میں بینکروں کو ڈیجیٹل ورلڈ، اے آئی اور آن لائن فراڈ کے بارے میں آگہی دیتا ہوں۔ مَیں اکثر اوقات بینکروں کے لیے فری ویب نار کے لنک مہیا کرتا ہوں، جن میں ڈیجیٹل فراڈ، بلاک چین وغیرہ پر فری سیمینار منعقد ہوتے ہیں جس سے میرے واٹس اَپ گروپ […]
سماجی گھٹن

ہم ایک ایسے ملک کے شہری ہیں جس میں ’’دھونس‘‘ اور دھاندلی سکہ رائج الوقت ہیں۔ طاقت کے ذریعے اقتدار پر قبضہ ہماری روایت بنتی جا رہی ہے۔ جمہور کی آواز بے وقعت بنی ہوئی ہے، جب کہ ووٹ کا تقدس روز بہ روز اپنی تقدیس کھوتا جا رہا ہے۔ گویا ووٹ ایک ایسی شے […]
’’ہیرامنڈی‘‘ جوابِ آں غزل

محترم منصور ندیم! مشکور ہوں کہ آپ نے نیٹ فلیکس سیریز ’’ہیرامنڈی‘‘ بارے لکھا اور لکھائی کے حساب سے بہت خوب لکھا…… مگر کچھ تحفظات اور سوالات آپ کے لیے چھوڑ رہا ہوں۔ اُصولی طور پر آپ اس سیریز کے لیے نیٹ فلیکس پر نہیں گئے اور نہ ارادہ ہی ہے، تو آپ اس پر […]
ہیرا منڈی، تصویر کا دوسرا رُخ

تحریر: منصور ندیم آج کل پڑوسی ملک میں بننے والی نیٹ فلیکس فلم ’’ہیرا منڈی‘‘ کا بڑا تذکرہ ہے۔ مَیں نے یہ فلم دیکھی ہے نہ ابھی تک دیکھنے کا موڈ ہے، مگر اب تک اس فلم پر بانٹا جانے والا ’’گیان‘‘ بہت پڑھا ہے۔ کوئی ان تبصروں میں فسوں نگاری ڈھونڈ رہا ہے، کوئی […]
گندم بحران، کیا ذمے دار سزا پائیں گے؟

گندم بحران نے کسان طبقے میں بے چینی کی لہر ہی پیدا نہیں کی، بلکہ اسے کاشت کاری سے بھی متنفر کر دیا ہے۔ کس قدر قابلِ رحم صورتِ حال ہے کہ پروڈیوسر اپنی پراڈکٹ یا پروڈکشن کی قیمت کا تعین بھی نہیں کرسکتا۔ ایک قلفی فروش، چھابڑی والا، ریڑھی پر رکھ کر چیزیں فروخت […]