ڈاکٹر انعام الحق جاوید: زندہ جاوید شاعر

Blogger Rohail Akbar

ڈاکٹر انعام الحق جاوید لفظوں کے جادوگر تو ہیں ہی، ساتھ میں مخلص دوست، ہم درد انسان اور خوب صورت و خوب سیرت ہیں۔ جو بھی اُن سے ایک بار مل لیتا ہے، پھر بار بار ملنے کی حسرت اُس کے دل میں پیدا ہوتی رہتی ہے۔آج کل کے غم زدہ ماحول میں اُن کی […]

غلام ہمدانی مصحفیؔ

Neelam Afzal Khan

تحریر: نیلم خان افضل (اوکاڑہ) جمیل جالبی نے ’’تاریخِ ادب اُردو‘‘ جیسی ضخیم و مستند کتاب تحریر کی جس میں مصحفیؔ کی سوانح اور اُن کے کلام خاص طور پر اُن کی غزلیہ رنگ کے انتخاب کو تفصیلاً قلم بند کیا ہے۔ جمیل جالبی، مصحفیؔ کی غزل کو تین دائروں تک محدود رکھتے ہیں جن […]

27 نومبر، ہری ونش رائے بچن کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق ہری ونش رائے بچن (Harivansh Rai Bachchan)، ہندی کے ممتاز شاعر اور بالی وڈ کے میگا سٹار امیتابھ بچن کے والد، 27 نومبر 1907ء کو اُتر پردیش، متحدہ ہندوستان میں پیدا ہوئے۔ اعلا تعلیم اِلہ آباد یونیورسٹی اور بنارس ہندو یونیورسٹی سے حاصل کی۔ بچن جی سنہ 1940ء میں کیمبرج یونیورسٹی […]

جون ایلیا، شخصیت و فن

Blogger Rafi Sehrai

ماہرِ لسانیات، فلسفی، شاعر، ادبی نقاد اور مصنف ’’جون ایلیا‘‘ 14 دسمبر 1931ء کو امروہہ میں اُس علمی گھرانے میں پیدا ہوئے، جو ’’ساداتِ امروہہ‘‘ کے نام سے موسوم ہوا۔ جونؔ کا نام سیّد جون اصغر نقوی رکھا گیا۔ والدِ محترم علامہ شفیق حسن ایلیا اُردو، فارسی، عربی اور عبرانی زبان کے عالم تھے۔ تین […]

1 اکتوبر، مجروح سلطان پوری کا یومِ پیدایش

www.lafzuna.com

وکی پیڈیا کے مطابق مجروح سلطانپوری (Majrooh Sultanpuri)، مشہور شاعر اور نغمہ نگار، 1 اکتوبر 1919ء کو وہ 1 اکتوبر 1919ء کو اُتر پردیش کے ضلع سلطان پور (متحدہ ہندوستان) میں پیدا ہوئے۔ اصل نام اسرار الحسن خان تھا اور مجروحؔ سلطان پوری تخلص کرتے تھے۔ صرف ساتویں جماعت تک اسکول میں پڑھے تھے۔ اس […]

محشر لکھنویؔ کی یاد میں

آہ، محشر لکھنویؔ صاحب بھی کوچ کرگئے۔ اُستاد محشر لکھنوی کا اصل نام سید محسن رضا نقوی تھا۔ وہ بنیادی طور پر غزل کے شاعر تھے۔ لکھنو سے تعلق تھا۔ اُن کو محشر لکھنوی کے تخلص اختیار کرنے کا مشورہ آغا شورش کاشمیری نے دیا تھا۔ اُس سے پہلے شبنم لکھنوی تخلص کیا کرتے تھے۔ […]

کچھ کیفیؔ اعظمی کے بارے میں

کیفی اعظمی کا 10 جنوری 2002ء کو جب انتقال ہوا، تو ان کی عمر 83 برس تھی۔ انھوں نے بھرپور اور ہنگامہ خیز زندگی گزاری۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/rafi/ 14 جنوری 1919ء میں مجواں گاؤں ضلع اعظم گڑھ میں، اُتر پردیش کے ایک […]

21 اپریل، سید ظہور شاہ ہاشمی کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق سید ظہور شاہ ہاشمی (Syed Zahoor Shah Hashmi) مشہور بلوچی شاعر اور فلسفی ، 21 اپریل 1926ء کو گوادر میں پیدا ہوئے۔ بلوچی، اُردو، فارسی اور عربی میں ادبی کام کرنے کی وجہ سے بلوچی ادب کی اہم شخصیت سمجھے جاتے ہیں۔ بلوچی زبان کے لیے بے لوث خدمات پر حکومتِ […]

1 اپریل، مسرور انور کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق مسرور انور (Masroor Anwar) نام ور شاعر، گیت نگار، سکرپٹ رائٹر اور مکالمہ نگار، 1 اپریل 1996ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ نگار ایوارڈز سے بھی نوازا گیا۔ 6 جنوری 1944ء کو شملہ(بھارت) میں پیدا ہوئے۔ اصل نام انور علی تھا۔ اوائلِ عمری سے شعروشاعری سے رغبت ہو گئی۔ جب فلمی […]

ساغرؔ صدیقی اور ستارۂ امتیاز

کل جنھیں چھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر آج وہ رونقِ بازار نظر آتے ہیں مست مجذوب درویش شاعر ساغر صدیقی کو انتقال کے 50 سال بعد ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ ساغرؔ زندگی کو جبرِ مسلسل کی طرح کاٹنے والے شاعر تھے۔ ان کی سخی لعل شہباز قلندر کی عقیدت میں لکھی گئی […]

2 مارچ، ناصر کاظمی کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق ناصر کاظمی (Nasir Kazmi) مشہور پاکستانی شاعر، 2 مارچ 1972ء کو لاہور میں انتقال کرگئے۔ 8 دسمبر 1925ء کو امبالہ شہر میں پیدا ہوئے۔ والد محمد سلطان کاظمی رائل انڈین آرمی میں صوبیدار میجر کے عہدے پر فائز تھے۔ والد کے پیشہ ورانہ تبادلوں کی وجہ سے آپ کا بچپن کئی […]

ساقیؔ فاروقی، بڑا ادیب، بڑا شاعر اور عظیم انسان

کسے معلوم تھا کہ 21 دسمبر 1936ء کو گورکھپور کے ایک زمین دار گھرانے میں اپنے والدین کی شادی کے 8 برس بعد پیدا ہونے والا بچہ بڑا ہو کر اردو شعر و ادب کے آسمان پر ایک روشن ستارے کی طرح جگمگائے گا۔ بچے کے دادا خیرات نبی صدیقی مجسٹریٹ نے نومولود کا نام […]