دریائے سوات کی خوب صورتی کا قاتل کون؟

Blogger Sajid Aman

کچھ باتیں بہت معنی رکھتی ہیں۔ بہت خوش نما ہوتی ہیں۔ لگتا ہے کہ عوام کی نبض کے مطابق بات ہو رہی ہوتی ہے۔ دلیل سے دلیل جھڑتی ہے، ایک مقبول بیانیہ بنتا ہے، اس بیانیے کی مخالفت میں دہشت ناک اور خوف ناک داستانیں بنتی ہیں اور ہر زبان پر چڑھ جاتی ہیں۔ کہتے […]

سوات پولیس مجھے مطمئن کریں

Blogger Sajid Aman

مجھ جیسا تصوراتی دنیا میں رہنے والا، خوابوں کی تعمیر کرنے والا، حساس اور خستہ حال شخصیت کا مالک ہر وقت کرب میں مبتلا جب ایک ایک غیر فطری سلوک سے گزرتا ہے، تو ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوجاتا ہے۔ قارئین! مَیں ایک چھوٹا سا کاروبار کرتا ہوں، جہاں میرے ساتھ میری ٹیم ہوتی ہے […]

یہ امن کی خاطر پُرامن لڑائی ہے

Blogger Mehran Khan

سوات پولیس اور دوسرے سیکورٹی اداروں کی مجرمانہ غفلت کی وجہ سے کچھ روز پہلے ’’بنڑ پولیس سٹیشن، مینگورہ‘‘ پر دستی بم سے حملہ کیا گیا، جس میں ہیڈ کانسٹیبل رحمان اللہ شہید ہوا۔ قارئین، یاد رکھیے گا کہ اگر بروقت آواز نہ اٹھائی گئی، تو یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اور نہ […]

سوات کوہستان کے علما کے نام کھلا خط

Blogger Inam Ullah Torwali

محترم علمائے کرام علاقہ سوات کوہستان، السلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ! اُمید ہے کہ آپ صاحبانِ علم و عمل بہ خیر و عافیت ہوں گے! آپ کے علم میں ہوگا کہ درال پاؤر پراجیکٹ کی طرح ایک بار پھر ایک ماحول دشمن اور عوام دشمن پراجیکٹ کی تیاریاں ہو رہی ہیں، اور وہ […]

مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ: زبانی و تحریری وعدے

Blogger Zubair Torwali

میرے سامنے کیدام مدین ہائیڈرو پاؤر پراجیکٹ (Madyan Hydro Power Project) کی 167 صفحات پر مشتمل ایک کتاب پڑی ہے، جس کو”PEDO” نے گذشتہ سال اکتوبر 2023ء میں تیار کرکے آگے ’’ورلڈ بنک‘‘ (World Bank) کو بھیجی ہے۔ اس کتاب کو بہ حالی منصوبہ (Resettlement Action Plan) کہا گیا ہے، یعنی اس میں وہ ساری […]

سوات، پٹواریوں کی بھرتی: تاخیر، کرپشن اور حقوق کی پامالی

Blogger Ghufran Tajik

سوات کے ڈی سی آفس میں پٹواریوں کی بھرتی کا معاملہ ایک طویل، افسوس ناک اور مسلسل پیچیدگیوں کا شکار داستان بن چکا ہے۔ 2023ء میں سوات میں 16 خالی پٹواریوں کی اَسامیوں کے لیے اشتہار دیا گیا تھا۔ اشتہار کے بعد، ٹیسٹ اور انٹرویو کا وقت مقرر کیا گیا، لیکن افسوس ناک طور پر، […]

سٹی میئر شاہد علی خان، ملک بیرم خان (تاتا) ہی سے کچھ سیکھ لیں

Blogger Tauseef Ahmad Khan

مَیں اپنے مشران سے ملک بیرم خان (تاتا) کے بارے میں سنتا آرہا ہوں۔ خاص طور پر اختر ایوب خان سابق ٹی ایم اُو بحرین، اُن کے بہت بڑے مداح ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ ملک بیرم خان کی کارکردگی بے مثال تھی اور کوئی دوسرا اُن جیسا نہیں آیا۔ وہ ایک با رعب اور […]

احتجاج ہی ذریعۂ نجات ہے

Blogger Mehran Khan

’’دہشت گرد‘‘، ’’دہشت گردی‘‘، ’’بدامنی‘‘، ’’خودکُش دھماکا‘‘، ’’نامعلوم افراد کی فائرنگ‘‘، ’’فوجی آپریشن‘‘ ، ’’جبری گم شدگی‘‘، ’’ماورائے عدالت قتل‘‘، ’’عوامی احتجاج‘‘ اور ان جیسے ڈھیر سارے الفاظ ہیں، جن کے معنی اور مفہوم سے ہم بہت اچھی طرح واقف ہوچکے ہیں۔ کیوں کہ یہ سب ہم سہہ چکے ہیں، سہہ رہے ہیں اور نہ […]

دریائے سوات بچاو تحریک: احتجاجی مظاہرے کا اعلامیہ

Blogger Inam Ullah Torwali

’’دریائے سوات بچاو تحریک‘‘ ایک غیر سیاسی، غیرفرقہ وارانہ، مقامی اور عوامی تحریک ہے، جو سوات کوہستان (تحصیلِ بحرین ضلع سوات) کے ہر طبقے کی نمایندگی کرتی ہے۔ اس تحریک کے زیرِاہتمام کل بہ مورخہ 23 اگست 2024ء کے پُرامن احتجاج کے اہم نِکات یہ ہیں: 1:۔ دریائے سوات پر بنائے جانے والے "Pakhtunkhwa Energy […]

دریائے سوات بچاو تحریک: غلط فہمیاں و خوش فہمیاں

Blogger Zubair Torwali

کسی بھی بیدار معاشرے کے لیے ضروری ہے کہ لوگ ایک دوسرے سے شخصی بنیادوں پر نہیں، بل کہ عوامی و اجتماعی امور پر اختلاف کرے۔ تاہم اگر یہ اختلاف محض سنی سنائی باتوں، ذاتی عناد یا مفاد اور کم علمی کی وجہ سے ہو، تو مثبت نہیں، بل کہ منفی ہوتا ہے۔ جہاں شخصی […]

سوات تعلیمی بورڈ کا ’’کارنامہ‘‘

Blogger Asim Afandi

مَیں مؤدبانہ طور پر اس تحریر کو تمام پریزنٹیشن سسٹرز اور اُن کی انسانیت کے لیے بے لوث خدمات کے نام کرتا ہوں۔ خاص طور پر اپنے ذاتی تجربات کے تناظر میں۔ جب پریزنٹیشن سسٹرز کو سوات میں لڑکوں یا لڑکیوں کی تعلیم کے درمیان انتخاب کا اختیار دیا گیا، تو اُنھوں نے ملالہ یوسف […]

دریائے سوات بچاو تحریک

Zubair Torwali

وادئی سوات کا نام اُس دریا کی وجہ سے پڑا جس کا سنسکرت؍ پراکرت نام ’’سُواستو‘‘ (Suvastu) ہے اور جس کا مطلب خالص یا سفید پانی ہے۔ ہندوکش پہاڑی سلسلے میں یہ دریا، دریائے سندھ کے بعد سب سے اہم سمجھا جاتا ہے۔ یہ دریا گبرال، مہودنڈ، مانکیال، شینان گوٹ اور درال کے گلیشیرز سے […]

’’آپریشن عزمِ استحکام‘‘ مارخوڑلے دَ پڑی نہ یریگی

Blogger Fazal Raziq Shahaab

’’آپریشن عزمِ استحکام‘‘ کی طرح کسی بھی آپریشن کی بات چلتی ہے، تو ہم سواتیوں کے دل اور روح کے زخم تازہ ہوجاتے ہیں۔ جس ذلالت اور بے چارگی سے ہم لوگوں نے وہ مہاجرت کا وقت گزارا، اللہ کسی کافر کو بھی نہ دکھائے۔ فضل رازق شہاب کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے […]

ٹریفک وارڈن: شدید گرمی میں ایک عظیم خدمت گزار

Blogger Ghufran Tajik

جب ہم اپنی اے سی والی گاڑیوں میں بیٹھ کر سفر کرتے ہیں، تو ہم اکثر یہ بھول جاتے ہیں کہ باہر کی شدید گرمی میں کچھ لوگ ایسے ہیں، جو ہماری حفاظت اور سہولت کے لیے اپنی ذمے داریاں نبھا رہے ہیں۔ ٹریفک وارڈنز اُن لوگوں میں شامل ہیں، جنھیں اکثر ہم نظرانداز کر […]

سانحۂ مدین اور زمینی حقائق

Journalist Fayaz Zafar

سوات میں مشتعل ہجوم کے ہاتھوں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کے الزام میں قتل ہونے والے سیالکوٹ کے سیاح کے بارے میں قرآنِ مجید کی بے حرمتی کا کوئی واضح ثبوت نہ مل سکا۔ حالاں کہ ہم جمعے کا پورا دن مدین میں گزارا۔ ہوٹل مالک کے مطابق سلیمان نامی شخص 18 جون کو […]

سوات، قرآنِ مجید کی مبینہ بے حرمتی، ایک قتل، تھانا اور گاڑیاں نذرِ آتش

سوات، قرآنِ مجید کی مبینہ بے حرمتی، ایک قتل، تھانا اور گاڑیاں نذرِ آتش

(خصوصی رپورٹ) سوات کے علاقہ مدین میں مبینہ طور پر قرآنِ مجید کی بے حرمتی کرنے پر مشتعل لوگوں نے ایک شخص کو پولیس اسٹیشن کے اندر قتل کرکے پولیس تھانے اور موبائل کو آگ لگا دی۔ فیاض ظفر کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/fayaz-zafar/ مقامی افراد […]

تحصیلِ بری کوٹ کے مسائل خصوصی توجہ چاہتے ہیں

Blogger Afzal Shah Bacha

گذشتہ دنوں بری کوٹ پریس کلب کی تقریبِ حلف برداری کے موقع پر تحصیلِ بری کوٹ کے حوالے سے وقت کی کمی کی وجہ سے مجھے مختصر بات کرنی پڑی تھی، اس لیے ضروری سمجھا کہ اس کالم کے ذریعے تھوڑی سے کھل کر بات کی جائے۔ کیوں کہ تحصیلِ بری کوٹ ہر قسم کے […]

سوات میں پولیس گردی نامنظور

Blogger Talimand Khan

جب قانون نافذ کرنے والے یہ سمجھنے لگیں کہ قانون کے نفاذ کے لیے اس کو توڑنا، مروڑنا یا صریحاً اسے ٹکڑے ٹکڑے کرنا کوئی معیوب بات نہیں، تو سمجھیں کہ دال میں کچھ کالا ہے یا پھر پوری دال ہی کالی ہے۔ کچھ اس قسم کی دال کا نظارہ راقم نے اپنی ایک پیدل […]

ضلع اَپر سوات کے قیام کی بہ جائے تحصیلِ بحرین کی تقسیم؟

Blogger Zubair Torwali

باوثوق ذرائع کی خبر تو نہیں، تاہم افواہ ضرور ہے اور اس پر یقین اس لیے آتا ہے کہ گذشتہ بلدیاتی انتخابات کے وقت ایسے مشورے انفرادی سطح پر بااثر افراد سے کیے گئے تھے کہ موجودہ تحصیل بحرین کو دو تحصیلوں میں تقسیم کیا جائے۔ شاید اب بھی کہیں بلدیاتی الیکشن قریب ہیں، اس […]

اہلِ حاجی بابا سیرئی کا ڈی پی اُو سوات کے نام کھلا خط

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

محترم ڈاکٹر زاہد اللہ خان ڈی پی اُو سوات، السلام علیکم! اُمید ہے آپ بہ خیر و عافیت ہوں گے۔ سرِ دست ہم اہلِ حاجی بابا سیرئی آپ کو سوات میں چارج سنبھالنے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔ اس کے بعد آپ کی توجہ اپنے محلے اور علاقے کو درپیش چند مسائل کی طرف مذکورہ […]

واپڈا کی نج کاری وقت کی اہم ترین ضرورت

Journalist Comrade Amjad Ali Sahaab

یہ سطور تحریر کرتے وقت ہمارے محلے حاجی بابا سیرئی (مینگورہ، سوات) کے ٹرانسفارمر کو خراب ہوئے ٹھیک 96 گھنٹے گزر چکے ہیں۔ بقولِ حضرتِ جونؔ ایلیا: اب فقط عادتوں کی ورزش ہے روح شامل نہیں شکایت میں قارئین! پی ٹی سی ایل (PTCL) کی جب نج کاری نہیں ہوئی تھی، تب اُس کے عملے […]