کیا روزہ صرف منھ باندھنے کا نام ہے؟

ماہِ صیام کے آتے ہی مسجدیں پہلے سے زیادہ آباد ہوجاتی ہیں۔ 11 مہینے تک دن رات کاروبار اور دیگر کاموں میں بے تحاشا مصروف رہ کر نماز سے غفلت کرنے والے حضرات بھی اس ایک مہینے کے لیے نیک بن جاتے ہیں۔ رفیع صحرائی کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک […]
ساغرؔ صدیقی اور ستارۂ امتیاز

کل جنھیں چھو نہیں سکتی تھی فرشتوں کی نظر آج وہ رونقِ بازار نظر آتے ہیں مست مجذوب درویش شاعر ساغر صدیقی کو انتقال کے 50 سال بعد ستارۂ امتیاز سے نوازا گیا۔ ساغرؔ زندگی کو جبرِ مسلسل کی طرح کاٹنے والے شاعر تھے۔ ان کی سخی لعل شہباز قلندر کی عقیدت میں لکھی گئی […]
تاریخِ عالم (کتاب کا تعارف)

تحریر: اخلاق احمد قادری (کتاب کے مصنف) العلم التاریخ اپنے وسیع معنی میں انسان کی سرگذشت اور اُس کو اِس دنیا میں پیش آنے والے واقعات کا مرقع ہے۔ اِس مرقع کا آغاز اُس وقت ہوا جب انسان آدم سے پہلے یا بعد حیوانات کی منزل سے انسانیت کے دائرے میں قدم رکھا تھا۔ اس […]
28 مارچ، ثاقب خان کا یومِ پیدایش

وکی پیڈیا کے مطابق ثاقب خان (Shakib Khan) مشہور بنگلہ دیشی فلمی ایکٹر اور پروڈیوسر، 28 مارچ 1979ء کو ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں پیدا ہوئے۔ دو دہائیوں پر مشتملاپنے فلمی کیریئر میں بنگلہ دیشی سنیما کے مقبول ترین اداکاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ بنگلہ دیش کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے […]
مفت آٹا، سستا پیٹرول اور بے توقیر عوام

پاکستان کے سیاسی عمائدین جو بھی پالیسی بناتے ہیں یا جو بھی قواعد و ضوابط اور قانون وضع کرتے ہیں، اُن کا مطمحِ نظر اُن کا ذاتی مفاد ہی ہوتا ہے۔ انتخابی مہم کے دوران میں عوام سے جو وعدے کیے جاتے ہیں، اُنھیں پورا کرنا اُن کے منشور کا حصہ نہیں ہوتا۔ رفیع صحرائی […]
فرحت عباس شاہ کا اعزاز

وہ روایت شکن بھی ہے اور روایت گر بھی۔ جب کسی کے ساتھ محبت اور شفقت کا سلوک کرنا ہو، تو کُھل کھلا کر کرتا ہے۔ نفرت بھی بے دھڑک اور ببانگِ دُہل کرتا ہے۔ اگر ایک طرف شجرِ ادب کی بلند و بالا شاخوں پر بیٹھے بوڑھے اور روایتی گِدھوں کو آڑے ہاتھوں لیتا […]
مسئلہ معاشی نہیں سیاسی ہے

’’پاکستان بیورو آف شماریات‘‘ کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں مہنگائی بڑھ کر 46.65 فی صد ہوگئی اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں 1.80 فی صد اضافہ ہوگیا ہے۔ حکومت کی جانب سے 10 کلو سرکاری آٹے کے تھیلے کی قیمت میں بھی یک دم 510 روپے اضافہ کردیا گیا ہے، جس کے […]
حقیقی فرانز کافکا کی تلاش

ترجمہ: عقیلہ منصور جدون (راولپنڈی) پہلی دفعہ جب فرانز کافکا کی آواز میرے دماغ میں داخل ہوئی، تو مَیں اُس وقت پندرہ سال کا تھا۔ اَدب میں مشترکہ دلچسپی رکھنے کی بنیاد پر جو دو نئے دوست بنائے تھے، انھوں نے مجھے فرانز کافکا کے فکشن سے متعارف کروایا ۔ ہم باری باری "Willa” اور […]
کیا نواز شریف نے دیر کردی؟

اُردو کی مشہور ضرب المثل ہے: ’’آنکھ اوجھل، پہاڑ اوجھل!‘‘ فرہنگِ آصفیہ میں اس کا مطلب یہ بیان کیا گیا ہے کہ کسی کا نظروں سے اوجھل ہو جانا یا درمیان میں پہاڑ کا آ جانا ایک برابر ہے۔ اگر ہم اپنی روزمرہ زندگی میں دیکھیں، تو یہ ضرب المثل اس پر 100 فی صد […]
باتونی بسیا (سلاوی لوک کہانی)

ترجمہ: جاوید بسام (نوٹ:۔ یہ ایک ’’سلاوی لوک کہانی‘‘ (Salavic folk tale) کا ترجمہ ہے جس کا انگریزی میں عنوان "Chatterbox Basya” ہے، مدیر) سب لوگ اس بات سے واقف ہیں کہ ماہی گیر فطرتاً کم گو ہوتے ہیں۔ وہ شکار کے لیے سمندر میں جارہے ہوں، یا تھکے ہوئے ساحل پر واپس آرہے ہوں…… […]
ہمارے مقدمے

سنہ 2010ء کو جب اُس وقت کی حکومت نے درال دریا کو موڑ کر موجودہ پن بجلی گھر کا منصوبہ بنایا اور اس کو ایشین ترقیاتی بینگ سے پاس کرایا، تو یہاں بحرین میں اس کی سخت مخالفت ہوئی۔ ہم نے ڈٹ کر مزاحمت کی اور اس ڈیزائن میں تبدیلی کا مطالبہ کیا۔ زبیر توروالی […]
پاکستان کی اولین وفاقی کابینہ

مملکتِ خداداد پاکستان کی پہلی دستور ساز اسمبلی کا اجلاس 15 اگست 1947ء بروزِ جمعہ کو صبح 09 بجے کراچی اسمبلی ہال میں منعقد ہوا، جس میں قائدِ اعظم محمد علی جناح نے پاکستان کے پہلے گورنر جنرل کے طور پر حلف اُٹھایا۔ اُن سے لاہور ہائی کورٹ کے چیف جسٹس سر عبدالرشید نے حلف […]
بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں گھپلے

جب محترمہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے بعد 2008ء میں پاکستان پیپلز پارٹی کو حکومت ملی، تو آصف علی زرداری صاحب نے اپنی لیڈر اور مرحومہ بیوی کی یادگار کے طور پر غریب اور نادار خاندانوں کی مالی معاونت کے لیے ’’بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام‘‘ کا اجرا کیا، جس کے تحت مستحق افراد […]
روزے کا اصل مقصد

ایک بادشاہ کے دور میں کسی فاحشہ عورت نے چار جگہ شادیاں رچا رکھی تھیں۔ ایک خاوند سے خرچہ پانی لیتی۔ کچھ وقت گزارتی اور پھر میکے جانے کے بہانے دوسرے خاوند کے ہاں مال بٹورنے چلی جاتی۔ آخر کب تک وہ اس طرح کرتی! بات نکلتے نکلتے دربارِ سرکار تک جاپہنچی، تو تصدیق کے […]
احساسِ شرمندگی اور نفسیات

ایک مرتبہ ایک صاحب سے ملنے کا اتفاق ہوا، جو بااثر طبقے سے تعلق رکھتے تھے۔ ہم انسان یہ بھول جاتے ہیں کہ ہم سماجی مخلوق ہیں اور ہماری زیادہ تر گفت گو غیر زبانی اشاروں (Non-verbal Cues) میں ہوتی ہے۔ جناب کا تعلق متوسط گھرانے سے تھا، لیکن حالات نے ایسا پلٹا کھایا کہ […]
توشہ خانے کے حمام میں سب ننگے ہیں

ریاستی اربابِ اختیار جب بھی بیرونِ ملک دوروں پر جاتے ہیں، تو واپسی پرغیر ملکی حکم رانوں کی طرف سے انتہائی قیمتی تحائف سے نوازے جاتے ہیں۔ فضل منان بازدا کی دیگر تحاریر پڑھنے کے لیے نیچے دیے گئے لنک پر کلک کیجیے: https://lafzuna.com/author/fazal-manan-bazda/ پاکستان میں اصل مسئلہ یہ ہے کہ جہاں ہمارے طبقۂ اشرافہ […]
خوش رہنے کا فن

ہنری ملرکے بقول: ’’ہر لمحہ اُس کے لیے سنہری ہوتا ہے جس کے پاس اُسے پہچاننے کا وژن ہے۔‘‘ واحد لمحہ جس میں ہم حقیقی معنوں میں خوش رہ سکتے ہیں اور جس پر ہمیں کنٹرول ہے، وہ موجودہ لمحہ ہی ہے۔ خوشی زندگی کا حتمی مقصد ہے اوریہ قابلِ حصول عمل ہے۔ ہم سب […]
توشہ خانہ قوم کی امانت

خلیفۂ وقت کے سامنے فارس کا گورنر کھڑا تھا، جس نے ایک قیمتی گاؤن پہنا ہوا تھا۔ خلیفہ نے پوچھا، تم نے یہ گاؤن کہاں سے حاصل کیا؟ گورنر نے جواب میں کہا کہ یہ مجھے فارس کے معززین نے بہ حیثیتِ گورنر بہ طورِ تحفہ دیا ہے۔ خلیفہ سخت غصہ ہوئے اور اُسی وقت […]
کیا عوام واقعی ٹیکس نہیں دیتے؟

نفع، تنخواہ اور اجرت وہی…… مگر اخراجات میں تین گناہ اضافہ ہوچکا ہے۔ مہنگائی نے پاکستانیوں کے چہروں سے مسکراہٹ بھی چھین لی ہے۔ غریب اور سفید پوش طبقے کے لیے جینا مشکل ہوچکا ہے۔ ہر سو مہنگائی کا طوفان ہے۔ معاشی بے یقینی ہے۔ بھوک و افلاس کے ڈیرے ہیں۔ آٹے کی لمبی قطاریں […]
ویت نام کے ایک بوڑھے پروفیسر کی دردناک کہانی

تحریر: حنظلۃ الخلیق (نوٹ:۔ ویت نام کے ایک بوڑھے پروفیسر کی کہانی جو یادداشت کھو کر بیوی کو اپنی محبوبہ سمجھنے لگا۔) کچھ دن قبل ویت نام کے ایک گمنا م ادیب "Viet Thanh Nguyen” کی کہانیوں کا ایک مجموعہ میری نظر سے گزرا۔ اس میں ویت نام کے اُن مہاجروں اور نئی نسل کے […]
کبھی کبھار ہار بھی جایا کیجیے!

عقل بہت بڑی نعمت ہے۔ اتنی بڑی کہ گزرے وقتوں میں اس کا موازنہ بھینس سے کیا جاتا تھا اور اکثر یہ مثل سننے میں آتی کہ ’’عقل بڑی کہ بھینس!‘‘ یہ مثل عموماً اس وقت سننے میں آتی، جب کسی سے کوئی بے وقوفوں والا کام یا حرکت سرزد ہوجاتی تھی۔ رفیع صحرائی کی […]