تشتری

’’تشتری‘‘ (فارسی، اسمِ مونث) کا املا عام طور پر ’’طشتری‘‘ لکھا جاتا ہے۔ فرہنگِ آصفیہ، نوراللغات، جدید اُردو لغت اور علمی اُردو لغت (متوسط) میں املا ’’تشتری‘‘ درج ہے نہ کہ ’’طشتری‘‘ جب کہ اس کے معنی ’’چھوٹی رکابی‘‘ اور ’’تالی‘‘ کے ہیں۔ علمی اُردو لغت (متوسط) میں باقاعدہ طور پر یہ صراحت موجود ہے: […]
ملیے دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم سے

معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق فوٹو میں دکھائی دینے والی یہ خاتون دنیا کی سب سے کم عمر وزیر اعظم ہیں۔ خاتون کا نام "Sanna Marin” ہے۔ دو سال پہلے "theguardian.com” کی ایک سٹوری کے مطابق 34 سال کی عمر میں فن لینڈ (Finland) کی وزیر اعظم بنیں۔ اب ان کی […]
20 دسمبر، پی ٹی وی کی رنگین نشریات کا آغاز

وکی پیڈیا کے مطابق 20 دسمبر 1976ء کو پاکستان ٹیلی وِژن (پی ٹی وی) نے رنگین نشریات کا آغاز کیا۔ پہلا رنگین ڈراما ’’پھول والوں کی سیر‘‘، تھا جس میں آصف رضا میر اور خالدہ ریاست نے اداکاری کی۔ سکرپٹ اشفاق احمد نے لکھا تھا اور اسے ڈائریکٹ محمد نثار حسین کیا تھا۔
میجر صاحب کا اِک تپا ہوا خط

پچھلے دنوں عدالتِ عظمی نے کراچی میں متنازعہ عمارات اور ناجائز قبضہ کے کیس میں عمومی ریماکس دیتے ہوئے کہا کہ ’’ایک میجر آکر کہہ دیتا ہے کہ یہ کرو اور قانون بے بس ہو جاتا ہے۔‘‘ مَیں نے مختلف وکلا سے معلوم کیا، تو پتا چلا کہ یہ عدالتی ریمارکس عمومی نوعیت کے ہوتے […]
بھارت روس معاہدے اور امریکی مفادات

بھارت اور روس کے مابین آمدہ عشرے کے لیے تجارتی اور دفاعی معاہدے مستقبلِ قریب میں جنوبی ایشیا میں طاقت کے توازن کی منتقلی کا نقارہ بجاتے دکھائی دیتے ہیں۔ یہ بات غور طلب ہے کہ افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد روس، جنوبی ایشیا میں پہلے سے زیادہ متحرک دکھائی دیتا ہے۔ حالیہ بھارت […]
ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم (تبصرہ)

فضل محمود روخانؔ صاحب کی زیرِ تبصرہ کتاب ’’ملنے کے نہیں نایاب ہیں ہم‘‘ بنیادی طور پر ہلکے پھلکے خاکوں پر مشتمل ہے۔ انھوں نے یہ خاکے وقتاً فوقتاً تحریر کیے ہیں جو ایک مقامی اخبار میں شائع ہوتے رہے ہیں۔ اس میں زیادہ تر خاکے ان مذہبی، روحانی اور ادبی شخصیات اور دوستوں پر […]