دُکان
’’دُکان‘‘ (فارسی، اسمِ مونث) کا املا عام طور پر ’’دوکان‘‘ لکھا جاتا ہے۔ ’’فرہنگِ آصفیہ‘‘، ’’نوراللغات‘‘، ’’علمی اُردو لغت‘‘ اور ’’جدید اُردو لغت‘‘ کے مطابق دُرست املا ’’دُکان‘‘ ہے نہ کہ ’’دوکان‘‘…… جب کہ اس کے معنی ’’سودا بیچنے کی جگہ‘‘، ’’کوٹھی‘‘، ’’کارخانہ‘‘ وغیرہ کے ہیں۔ نوراللغات میں باقاعدہ طور پر یہ صراحت موجود ہے: […]
کسی بھی روڈ کے درمیان ایسی دو متوازی لائنیں ہوں، تو کیا کرنا چاہیے؟
معلوماتِ عامہ کی انگریزی ویب سائٹ "pinterest.com” کے مطابق جب بھی کسی روڈ کے درمیان ایسی دو متوازی لائنیں کھنچی ہوئی دکھائی دے رہی ہوں، تو احتیاط کی ضرورت ہوتی ہے۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اوورٹیک بالکل مت کیجیے، کیوں کہ ایسا کرتے ہوئے حادثہ کا 100 فی صد خطرہ ہوتا ہے۔
گردوں کے امراض کی طرف اشارہ کرنے والی نشانیاں
حالیہ ڈان اُردو سروس نے ایک مفصل تحقیق شائع کی ہے جس میں کئی ایسی نشانیوں کا ذکر کیا گیا ہے جو گردوں کے امراض کی طرف اشارہ ہیں۔ ایسی ہی دو نشانیاں ذیل میں دی جاتی ہیں: ’’جب کچرا خون میں جمع ہونے لگتا ہے، تو کھانے کا ذائقہ بدلا ہوا محسوس ہوتا ہے […]
30 نومبر، مارک ٹوین کا یومِ پیدائش
وکی پیڈیا کے مطابق مارک ٹوین (Mark Twain) امریکی مِزاح نگار، طنز نگار، مصنف اور مدرس 30 نومبر 1835ء کو فلوریڈا، امریکہ میں پیدا ہوئے۔ ’’مارک ٹوین‘‘ ان کا قلمی نام جب کہ’’سیموئل لینگ ہورن کلیمنز‘‘ (Samuel Langhorne Clemens)اصل نام تھا۔ اپنے ناولوں ’’ہکل بیری فن کی مہمات‘‘اور ’’ٹام سایر کی مہمات‘‘اور بیشتر اقوال کے […]
روس کے کتب خانے
تحریر: ریحان کاظمی ’’روسی کتب خانوں‘‘ کی تاریخ 11ویں صدی میں روسی ریاست کے ’’عیسائی کلیسا‘‘ کے کتابوں کے مجموعوں سے شروع ہوئی تھی۔ اُس زمانے میں کتابیں بہت نادر تھیں اور ان کی بہت قدر کی جاتی تھی۔ عموماً انہیں ’’موناسٹریوں‘‘ یعنی ’’عیسائی خانقاہوں‘‘ میں خصوصی کمروں میں محفوظ رکھا جاتا تھا۔ کتابوں کے […]
معاہدہ کی رو سے پاکستان ہم پر ٹیکس لاگو نہیں کرسکتا، مسرت احمد زیب
(خصوصی رپورٹ: فیاض ظفر) سوات کے شاہی خاندان کی بہو اور سابق ایم این اے مسرت احمد زیب نے انکشاف کیا ہے کہ ریاست کے ادغام کے وقت والیِ سوات نے حکومت پاکستان سے معاہدہ کیا تھا کہ ضلع سوات میں کسی قسم کا ٹیکس لاگو نہیں ہوگا۔ یہ معاہدہ ہمیشہ کے لیے برقرار رہے […]