یہ ہے مختلف النوع پرندوں کا عجیب و غریب گھونسلا

ٹیلی فون کے کھمبے پر بنا یہ دنیا کے سب سے بڑے گھونسلوں میں سے ایک ہے۔ معلومات عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کے مطابق یہ گھونسلا جنوبی افریقہ کے ایک گاؤں میں پایا جاتا ہے، جو مختلف النوع پرندوں (Multiple Species of Birds) کے لیے ایک طرح سے آشیانے […]

پیاز سونگھنے سے سر درد رفع ہوتا ہے

ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں سر درد کے فوری علاج کے طور پر رقم کرتے ہیں:’’پیاز کو کاٹ کر سونگھنے سے سر درد دور ہوجاتا ہے۔‘‘ مذکورہ کتاب کا اردو ترجمہ صبا رشید نے کیا ہے ، جس کے صفحہ نمبر 136 سے یہ نسخہ لیا گیا ہے ۔

پاک سعودی تعلقات اور درپیش خطرات

ہمیں اس بات سے غرض اور دلچسپی نہیں اور نہ ہم اس کو موضوعِ بحث بنا نا چاہتے ہیں کہ ولی عہد اور نائب السلطنت کا استقبال مقرر شدہ پروٹوکول کے برعکس فرمان روائے سلطنت کی طرح کیوں کیا گیا؟ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کے بہت رشتوں میں سب سے اہم رشتہ حرمین مکرمین […]

19 فروری، ڈاکٹر طاہرالقادری کا یومِ پیدائش

19 فروری پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم دن شمار کیا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ اس دِن میاں محمد نواز شریف کے سیاسی حریف ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آنکھ کھولی تھی۔ وکی پیڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہر القادری 19 فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آپ تحریک منہاج القرآن کے بانی […]

نرگسیت

نرگسیت (Narcissism) بنیادی طور پر علمِ نفسیات کی اصطلاح ہے، جس سے خود پرستی، محویت یا ذات مراد ہے۔ خود اپنی ہر ہر ادا پر سو سو جاں سے فدا ہونا ’’نرگسیت‘‘ ہے۔ خود ہی محب خود ہی محبوب، گویا ’’پیشِ نظر ہے آئینہ دائم نقاب میں‘‘ کی کیفیت ہوتی ہے۔ اپنی ذات میں اس […]

ڈر کا بزنس

کچھ دن پہلے ایک ہی روز پاکستان اور بھارت کے حوالے سے دو خبریں دیکھیں۔ بھارت کے حوالے سے تو یہ خبر تھی کہ ان کی خلائی تحقیق کے ادارے نے ان کی کسی یونیورسٹی کے اشتراک سے تاریخ کا سب سے چھوٹا سیارہ لانچ کیا ہے جب کہ اسی دن پاکستان کے حوالے سے […]