19 فروری پاکستان کی سیاسی تاریخ میں ایک اہم دن شمار کیا جاسکتا ہے۔ کیوں کہ اس دِن میاں محمد نواز شریف کے سیاسی حریف ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے آنکھ کھولی تھی۔
وکی پیڈیا کے مطابق ڈاکٹر محمد طاہر القادری 19 فروری 1951ء کو جھنگ میں پیدا ہوئے۔ آپ تحریک منہاج القرآن کے بانی رہنما ہیں، جو 1980ء سے قرآن و سنت کے افکار کے ذریعے فروغ علم و شعور، اصلاحِ احوال امت اور ترویج و اقامت دین کے لیے مصروف عمل ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، عوامی تعلیمی منصوبہ اور منہاج یونیورسٹی کے بانی ہیں اور پاکستان عوامی تحریک نامی سیاسی جماعت کے بھی بانی چیئرمین ہیں۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ شیخ سید طاہر علاؤالدین القادری الگیلانی کے مرید ہیں، جو سلسلہ نسب میں شیخ سید عبدالقادر جیلانی کی 17ویں اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی 28ویں پشت سے ہیں۔ انہیں 1994ء میں 130 سال عمر پانے والے چکوال کے معروف بزرگ سید رسول شاہ خاکی نے پہلی بار اور بعد ازاں 2004ء میں عرب علما کی طرف سے ’’شیخ الاسلام‘‘ کا خطاب دیا گیا۔
وکی پیڈیا کے مطابق آپ کی تعلیمی خدمات درجِ ذیل ہیں :
1995ء میں آپ نے عوامی تعلیمی منصوبہ کا آغاز کیا، جسے غیرسرکاری سطح پر دنیا کا سب سے بڑا تعلیمی منصوبہ کہا جاتا ہے۔ اس کے تحت پاکستان کے طول و عرض میں 257 تعلیمی ادارے قائم ہیں۔
2005ء لاہور میں قائم کردہ منہاج یونیورسٹی ہائر ایجوکیشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے چارٹر کر دی گئی، جسے 2009ء میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی طرف سے کیٹگری X سے W میں ترقی دی گئی۔