معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق ہالی ووڈ فلموں کے مشہور اور کامیاب ترین اداکاروں میں سے ایک براڈ پٹ (Brad Pitt) کو "Face Blindness” نامی بیماری لاحق ہے۔
تحقیق کے مطابق یہ بیماری انتہائی عجیب و غریب ہے۔ یہ جس شخص کو لاحق ہوتی ہے، تو وہ چہروں کو پہچاننے اور یاد رکھنے میں مشکلات کا شکار ہوتا ہے۔ اور جب یہ بیماری شدت اختیار کرتی ہے، تو مریض کو اپنا چہرہ تک پہچاننے یا یاد رکھنے میں بھی مشکلات کا سامنا رہتا ہے۔
