وکی پیڈیا کے مطابق اردو زبان کے ممتاز ماہر لسانیات، محقق، نقاد، مترجم اور مدیر شان الحق حقی 11اکتوبر 2005ء کو کینیڈا کے شہر ٹورانٹو میں وفات پائے تھے۔
آپ نے اردو لغت بورڈ (کراچی) اور مقتدرہ قومی زبان کے لیے گراں قدر علمی خدمات انجام دیں۔ آپ کثیراللسان محقق تھے۔ اردو، عربی، فارسی، انگریزی، ہندی، سنسکرت، ترکی اور فرانسیسی زبانوں پر عبور رکھتے تھے ۔ جدیدآکسفورڈ اردو انگریزی ڈکشنری آپ ہی کی مرتب کردہ ہے۔