مانتے ہیں کہ یہ درخت پچھلے 120 سال سے زیرِ حراست ہے، مگر ایسا کیوں ہے؟
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ درخت پچھلے 120 سال سے زنجیروں میں جکڑا اور زیرِ حراست ہے۔
دوسری طرف ایک اور انگریزی ویب سائٹ "amusingplanet.com” اس کہانی کو کچھ یوں بیان کرتی ہے: "1898ء کو برٹش آرمی کا ایک مخمور (drunk) آفیسر جس کا نام "James Squid” تھا، کو وہم ہوا کہ درخت آہستہ آہستہ اس کی طرف چلتا ہوا آ رہا ہے۔ آفیسر نے میس سارجنٹ (Mess Sargeant) کو حکم دیا کہ درخت کو گرفتار کیا جائے۔ سارجنٹ نے حکم کی تعمیل کرتے ہوئے اُسی وقت درخت کو زنجیروں سے جکڑ لیا اور آج ٹھیک 120 سال گزرنے کے بعد بھی درخت اُسی طرح زیرِحراست ہے۔
یہ جان کر آپ کو حیرت ہوگی کہ یہ درخت کہیں اور نہیں بلکہ پاکستان کے علاقہ لنڈی کوتل کے "آرمی کنٹونمنٹ ایریا” میں آج بھی زنجیروں میں جکڑا کھڑا ہے۔