27 ستمبر، نوابزادہ نصر اللہ خان کا یومِ انتقال

وکی پیڈیا کے مطابق پاکستان جمہوری پارٹی کے صدر اور بابائے جمہوریت کہلائے جانے والے نوابزادہ نصر اللہ خان 27 ستمبر 2003ء کو انتقال کرگئے۔
نوابزادہ نصراللہ خان کا تعلق ملتانی پٹھانوں کی بابُر شاخ سے تھا۔ ان کے آبا و اجداد اٹھارویں صدی میں مظفر گڑھ کے علاقہ میں آباد ہوئے تھے۔ مظفرگڑھ سے تقریباً بیس کلومیٹر دور خان گڑھ کے علاقہ میں نوابزادہ کا آبائی گھر اور زرعی زمین واقع ہے۔