جیکی کا اپنے بیٹے کے حوالے سے عجیب و غریب فیصلہ

جیکی چین (Jackie Chan) اپنے بیٹے کی تربیت عجیب و غریب طریقے سے کرنے کے قائل ہیں۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق جیکی چین کی دولت میں اس کے بچے کو ایک پائی تک نہیں ملے گی۔
تحقیق کے مطابق جیکی چین نے وصیت کی ہوئی ہے کہ میرے بیٹے کو میری دولت میں سے ایک پائی تک بھی نہ دی جائے۔ جیکی چین اپنی اس کی تاویل یوں پیش کرتے ہیں: "اگر اُس میں دولت کمانے کی صلاحیت ہے، تو وہ خود کمالے گا اور اگر نہیں ہے، تو وہ میری کمائی ہوئی دولت کو ضائع کرے گا اور بعد میں ایک نکما انسان بن کر دنیا پر بوجھ ہوگا۔”