معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق پائلٹس (Pilots) کو ضرور بالضرور انگریزی سیکھنا پڑے گی۔ کیوں کہ انگریزی آسمانوں کی کائناتی زبان (The Universal Language of the Skies) ہے۔
تحقیق کے مطابق چاہے پائلٹ کا تعلق کسی بھی ملک، علاقہ یا نسل سے ہو، مگر اسے انگریزی ضرور سیکھنا پڑتی ہے۔ کیوں کہ پائلٹ کسی بھی ملک کی فضائی حدود میں داخل ہو، تو اُس کے ساتھ رابطہ صرف اور صرف انگریزی زبان میں کیا جائے گا۔