ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کے لیے ڈاکٹر گنیش نارائن چوہان اپنی ہندی کتاب ’’کیا کھائیں اور کیوں؟‘‘ میں علاج کچھ یوں تجویز کرتے ہیں: ’’ہائی بلڈ پریشر والے مریضوں کو پاؤں کے تلوؤں اور ہتھیلیوں پر مہندی کا لیپ وقت وقت پر کرنے سے فائدہ ہوتا ہے۔‘‘
واضح رہے کہ مذکورہ کتاب کا اُردو ترجمہ صبا رشید ’’کارآمد گھریلو غذائی نسخے‘‘ کے عنوان سے کر چکی ہیں اور یہ طریقۂ علاج مذکورہ کتاب سے اٹھایا گیا ہے۔