تمباکو نوشی ترک کرنے کا عجیب و غریب طریقہ

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق یورپ میں تمباکو نوشی (Smoking) ترک کرنے کے لیے ایک عجیب و غریب عمل اختیار کیا جاتا ہے۔
تحقیق کے مطابق وہاں "Sauna” نامی گرم کمرے تیار کیے گئے ہیں جہاں کسی بھی تمباکو نوشی کے عادی (Chain Smoker) کو تین دنوں تک نیم برہنہ رکھا جاتا ہے۔
تحقیق میں رقم ہے کہ تین دن تک گرم کمرے میں پڑے رہنے کی وجہ سے بدن سے پسینے کے ذریعے تمام نکوٹین (Nicotine) خارج ہوجاتا ہے اور یوں تمباکو نوشی کی عادت باآسانی چھوٹ جاتی ہے۔
دوسری طرف وکی پیڈیا کے مطابق "Sauna” کو "Sudatory” بھی کہتے ہیں، جو کہ ایک ایسا چھوٹا سا کمرہ یا عمارت ہوتا ہے جہاں خشک اور تر دونوں قسم کی حرارت کا انتظام ہوتا ہے۔ مذکورہ کمرے میں بھاپ یا گرم ہوا چھوڑی جاتی ہے، جس سے کمرے کا درجۂ حرارت کافی بڑھ جاتا ہے، جس سے وہاں موجود انسان کے پسینے چھوٹ جاتے ہیں۔ یہ طریقہ وہاں تمباکو نوشی ترک کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر امراض کے علاج کے طور پر بھی اختیار کیا جاتا ہے۔