وکی پیڈیا کے مطابق ٹراٹسکی (Trotsky) روسی انقلابی 21 اگست 1940ء کو گزر گئے۔
آپ قصبہ یانوفکار (یوکرین) 1879ء میں پیدا ہوئے تھے۔ نیورشیا یونیورسٹی (اوڈیسا) میں کچھ عرصہ ریاضی کی تعلیم حاصل کی۔ پھر روسی سوشل ڈیموکریٹک مزدور پارٹی میں شامل ہو گئے۔ 1898ء میں گرفتار ہوئے اور 1900ء میں سائبریا بھیج دیے گئے۔ 1902ء میں مغربی یورپ فرار ہو گئے۔ جہاں ان کی ’’لینن‘‘ (Vladimir Lenin) سے ملاقات ہوئی اور انہوں نے سیاسی ایچی ٹیٹر اور صحافی کی حیثیت سے شہرت حاصل کی۔ سوشل ڈیموکرٹیک پارٹی کی کانگرس میں منشیوک (اقلیتی) دھڑے کے لیڈر چنے گئے۔ 1905ء میں روس واپس آئے اور انقلابِ روس میں سرگرم حصہ لیا، جس کی پاداش میں اسے دوبارہ سائبیریا جلاوطن کر دیا گیا۔ چند ماہ بعد فرانس بھاگ گئے اور 1917ء کے انقلاب کے بعد روس واپس آئے۔ آپ لینن کے پر جوش حامی تھے جب کہ بالشیوک گروہ، جس کے لیڈر سٹالن اور اس کے دیگر ساتھی تھے، پہلے اشتراکیت کے گہوارے سوویت یونین کو اقتصادی فوجی لحاظ سے ناقابل تسخیر بنانا چاہتے تھے۔ ان اختلافات کی بنا پر انہیں ترکستان بھیج دیا گیا جہاں سے وہ پہلے فرانس، پھر ناروے اور بعد ازاں میکسیکو فرار ہو گئے۔ یہاں کسی نے انہیں قتل کر دیا۔