یہ ہے دنیا کے بدقسمت لوگوں میں سے ایک

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق تصویر میں نظر آنے والا یہ شخص دنیا کے بدقسمت لوگوں میں سے ایک ہے، جس نے پانچ مہینے جیل میں یہ نہ جانتے ہوئے گزارے کہ اس کی ضمانت محض 2 ڈالرز کے عوض ہوسکتی تھی۔
"businessinsider.com” کی تحقیق کے مطابق 41 سالہ "Aitabdel Salem” کو نیویارک کے بدنامِ زمانہ جیل "Rikers Island” میں 2 ڈالرز جرمانہ ادا نہ کرنے کی پاداش میں بھیجا گیا۔ اس کو ایک پولیس اہلکار پر تشدد کی غرض سے حملہ کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔
مؤخرالذکر تحقیق مذکورہ شخص کو اٹھائی گیرا اور رہزن گردانتی ہے۔