10 اگست، جنرل یحییٰ خان کا یومِ انتقال

انگریزی کی مشہور معلوماتِ عامہ پر کام کرنے والی ویب سائٹ "tmieanddate.com” کی ایک تحقیق کے مطابق جنرل آغا محمد یحییٰ خان 10 اگست، 1980ء کو انتقال کرگئے۔
وکی پیڈیا کے مطابق یحییٰ خان پاکستان کی بری فوج کے پانچویں سربراہ اور تیسرے صدر مملکت تھے۔ صدر ایوب خان نے اپنے دورِ صدارت میں انھیں 1966ء میں بری فوج کا سربراہ نامزد کیا۔ 1969ء میں ایوب خان کے استعفا کے بعد عہدۂ صدارت بھی سنبھال لیا۔ یحییٰ خان کے یہ دونوں عہدے سقوطِ ڈھاکہ کے بعد 20 دسمبر 1971ء میں ختم ہوئے جس کے بعد انھیں طویل عرصے تک نظر بند بھی کیا گیا۔