یہ ہے دنیا کی لمبی ترین داڑھی رکھنے والا شخص

انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق دنیا میں سب سے لمبی داڑھی رکھنے کا ریکارڈ بنانے والا شخص ایک دن حادثاتی طور پر تیز تیز قدم اٹھاتے ہوئے اپنی داڑھی پر قدم رکھنے کی وجہ سے اپنی ہی گردن توڑ بیٹھا۔ اس حادثے کی وجہ سے جلد ہی اس کی موت واقع ہوئی۔
گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈز (Guinness World Records) کے مطابق تصویر میں نظر آنے والے اس شخص کا نام "Hans N. Langseth” ہے، جس کی داڑھی دفناتے وقت جب ناپی گئی، تو یہ اُس وقت (1927ء) صفحۂ ہستی پر موجود تمام انسانوں میں سب سے لمبی داڑھی تھی۔

کم لوگ جانتے ہیں کہ "Hans N. Langseth” کی موت اپنی داڑھی کی وجہ سے واقع ہوئی تھی۔

"thevintagenews.com” کی ایک تحقیق کے مطابق "Hans N. Langseth” کی داڑھی کی لمبائی حیرت انگیز طو رپر 17 فٹ 6 انچ تھی۔ یہی نکتہ گینز بُک آف ورلڈ ریکارڈ سے مذکورہ ویب سائٹ نے اٹھایا ہے۔