وکی پیڈیا کے مطابق بنگالی زبان کے نوبل انعام یافتہ شاعر، فلسفی اور افسانہ و ناول نگار رابندر ناتھ ٹیگور 7 اگست 1941ء کو کوچ کرگئے۔ آپ نے 80 سال کی لمبی عمر پائی۔
رابندر ناتھ ٹیگور کا اصل نام ’’رویندر ناتھ ٹھاکر‘‘ تھا،ٹیگور دراصل لفظ ’’ٹھاکر‘‘ کا بگاڑ ہے۔ آپ کو 1913ء میں ادب کے سلسلے میں نوبل پرائز ملا۔ آپ کو 1915ء میں برطانوی حکومتِ ہند کی طرف سے ’’سر‘‘ کا خطاب دیا گیا، لیکن برطانوی راج میں پنجاب میں عوام پر تشدد کے خلاف احتجاج کے طور پرانہوں نے خطاب واپس کر دیا۔ آپ کو بنگالی زبان کا شیکسپیئر بھی کہتے ہیں۔
