وکی پیڈیا کے مطابق معروف پاکستانی صحافی اور مدیر حامد میر نے 23 جولائی 1966ء کو پیدا ہوئے۔ حامد میر نے 1989ء میں ابلاغ عامہ (Mass Communication) میں جامعۂ پنجاب لاہور سے ماسٹرز کی سند حاصل کی۔
حامد میر روزنامہ جنگ میں اپنے اردو مضامین اور جیو نیوز پر نشر ہونے والے پروگرام کیپٹل ٹاک (Capital Talk) کی وجہ سے مشہور ہیں۔ اس کے علاوہ بھی پاکستان میں آزادئی صحافت کے لیے ان کی بڑی کاوشیں ہیں۔ 19 اپریل 2014ء میں آپ پر سچ لکھنے اور بولنے کی پاداش میں جانی حملہ بھی ہوا۔