مانتے ہیں یہ پورا ملک کرایہ پر لیا جاسکتا ہے؟

کمرہ، مکان یا اپارٹمنٹ کے کرایہ پر ملنے کا تو سنا ہوگا، مگر کیا آپ نے کبھی کسی ملک کا کرایہ پر چڑھانے کا سنا ہے؟
جی ہاں، معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے سرگرم انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffufnact.com” کی ایک چھوٹی مگر عجیب و غریب تحقیق کے مطابق "Liechtenstein”دنیا کا وہ واحد ملک ہے جس کی انتظامیہ آپ کو یہ سہولت دیتی ہے کہ آپ پورے ملک کو ایک دن کے لیے کرایہ پر لے سکتے ہیں۔ آپ کو یہ جان کر حیرت ہوگی کہ پورے کا پورا ملک صرف 70 ہزار ڈالر کے عوض 24 گھنٹوں کے لیے کرایہ پر ملتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق وسطی یورپ میں واقع اس ملک کی زبان جرمن (German) ہے۔ اس کے دارالحکومت کا نام "Vaduz” ہے۔ اس کا کُل رقبہ 160 مربع کلومیٹر (62 مربع میل) ہے۔ اس کی کل آبادی 37,877 ہے۔ یورپ کے چوٹھے ممالک میں اس کا نمبر چوتھا ہے۔