نر کینگروز کا مادہ کو متاثر کرنے کا عجیب و غریب طریقہ

معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق نر کینگروز (Male Kangaroos)، مادہ کینگروز (Female Kangaroos) کو متاثر کرنے کے لیے بائی سپس (Biceps) کو زور دے کر اپنے جسم کی نمائش کرتے ہیں۔ یوں جس نر کینگرو کا جسم کسی تن ساز (Body builder) کی طرح دکھائی دیتا ہے، تو مادہ کینگرو خود کو اس کے حوالہ کر دیتی ہے۔