شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب “Five hundred one Wonderful Facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق دنیا کا سب سے بڑا جزیرہ ’’گرین لینڈ‘‘ (Greenland) ہے۔
تحقیق کے مطابق 2670 کلومیٹر لمبائی اور 1210 کلومیٹر چوڑائی پر محیط یہ جزیرہ ڈنمارک (Denmark) کی ملکیت ہے۔
تحقیق کی سب سے عجیب بات یہ ہے کہ گرین لینڈ نام کے ہوتے ہوئے بھی اس کا بہت کم حصہ سبزہ پر مشتمل ہے۔ مذکورہ جزیرہ کے 48 فی صد حصہ پر برف جمی رہتی ہے۔