شری بک سنٹر (Shree Book Center) کی شائع کردہ کتاب "Five hundred one Wonderful Facts” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "Bulldog Ant” دنیا کی خطرناک ترین چیونٹی ہے اور یہ اسٹریلیا میں پائی جاتی ہے۔
تحقیق کے مطابق اسے یہ نام اس لیے دیا گیا ہے کہ یہ اپنے شکار پر حملہ کرتے وقت اُسے کئی بار کاٹتی ہے۔ تحقیق کے مطابق ہر بار کاٹنے کے عمل میں یہ اپنے شکار کے جسم میں پہلے سے زیادہ زہراتارتی ہے۔
تحقیق میں یہ بھی درج ہے کہ "Bulldog Ant” کے خطرناک ہونے کا اندازہ اس بات سے باآسانی لگایا جاسکتا ہے کہ اس کا زہر بنی نوع انسان کو 15 منٹ کے اندر اندر مار نے کی طاقت رکھتا ہے۔