سپین کے فیشن ڈیزائنر کا انوکھا کارنامہ

سپین کے ایک فیشن ڈیزائنر نے انوکھا کارنامہ انجام دیا ہے۔
انگریزی کی ویب سائٹ "wtffunfact.com” جو معلومات عامہ کے حوالہ سے مشہور ہے، کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق سپین کے ایک فیشن ڈیزائنر "Manel Torres” نے دنیا کا پہلا ’’کلاتھ سپرے‘‘ ایجاد کیا ہے۔
تحقیق کے مطابق کسی بھی انسان کے بدن پر مذکورہ سپرے کرنے کے بعد پینٹ (Paint) باقاعدہ طور پر کپڑے کی شکل اختیار کر جاتا ہے۔ اسے نہ صرف بوقت ضرورت اُتارا جاسکتا ہے بلکہ اسے دھو کر دوبارہ بھی پہنا جاسکتا ہے۔