اہلِ مغرب تمباکو نوشی سے یوں چھٹکارا پاتے ہیں

انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی دو تین سطر پر مشتمل چھوٹی سے تحقیق کے مطابق مغرب والے جب تمباکو نوشی چھوڑنا چاہتے ہیں، تو وہ مسلسل تین دن "Sauna” جاتے ہیں، جہاں مسلسل پسینہ خارج ہونے میں جسم سے تمام نکوٹین (Nicotine) بھی خارج ہوجاتا ہے اور یوں آدمی باقی ماندہ زندگی تمباکو نوشی کے بغیر گزارنے کے قابل ہوجاتا ہے۔
اب یہاں سوال اٹھتا ہے کہ یہ "Sauna” ہے کیا چیز؟
جواباً عرض ہے کہ ’’وکی پیڈیا‘‘ کے مطابق "Sauna”یہ ایک ایسا چھوٹا سا کمرہ یا عمارت کو کہتے ہیں، جہاں آدمی بیٹھ کر گرم بھاپ کی مدد سے پسینہ میں شرابور ہوجایا کرتا ہے۔ اس قسم کے غسل میں گرمی بہت زیادہ لگتی ہے، مگر اس میں بدن کو بے حد آرام ملتا ہے۔
وکی پیڈیا کے مطابق "Sauna” کو "Saudatory” بھی کہتے ہیں۔