ایسی عجیب و غریب جیل دنیا میں کہیں اور نہیں

مغربی وسطی شمالی امریکہ کی ریاست "Bolivia”میں ایک ایسی جیل بھی ہے جو کسی بھی زاویہ سے جیل نہیں لگتی۔
معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے انگریزی کی مشہور ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کے مطابق "Bolivia” کی جیل میں قیدی ایک طرح سے معاشرتی زندگی گزارتا ہے۔ وہ قید میں رہ کر بھی نوکری کرسکتا ہے۔ وہ باقاعدہ طور پر پیسے دے کر اپنی مرضی کی رہائش اختیار کرسکتا ہے۔ حتی کہ اپنے خاندان کے ساتھ بھی رہ سکتا ہے۔

چار دیواری کے احاطہ میں نظر آنے والی عمارتوں پر جیل مشتمل ہے۔ (Photo: wikimapia.org)

ایک اور انگریزی ویب سائٹ "dailymail.co.uk” کی تحقیق کے مطابق مذکورہ جیل میں خطرناک ترین قیدیوں کو رکھا جاتا ہے۔ مذکورہ ویب سائٹ کی 18 جنوری 2017ء کی شائع شدہ تحقیق کے مطابق "تقریباً 3 ہزار قیدی یہاں قید ہیں۔” تحقیق میں آگے رقم ہے کہ جیل کے اندر کوئی گارڈ نہیں اور اس کے اندر رہنے اور پیسے ادا کرنے والے قیدی ہی اسے چلاتے ہیں۔