یہ خاتون پورے 40 سال ہنسنے سے پرہیز کرتی رہی

چلیے آج آپ کو ایک ایسی خاتون سے ملواتے ہیں جو پورے چالیس سال ہنسنے سے پرہیز کرتی رہی۔
جی ہاں، اس دعوے میں کوئی مبالغہ نہیں۔ اب وہ کیوں نہیں ہنسی؟ اس حوالہ سے معلوماتِ عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک تحقیق کہتی ہے کہ خاتون اتنا لمبا عرصہ محض اس لیے نہیں ہنسی کہ وہ اپنے چہرے پر جھریوں کے خیال ہی سے پریشان ہوجاتی تھی۔ اس لیے اس نے کسی بھی کریم یا دوا لینے کی بجائے یہ روش اختیار کی کہ بالکل ہنسا ہی نہ جائے۔
تحقیق اس سے بھی زیادہ عجیب نکتہ یہ بیان کرتی ہے کہ اس حوالہ سے یہ خاتون اتنی شدت پسند تھی کہ اپنے ہاں اولاد کی پیدائش پر بھی نہ خوشی کا اظہار کیا اور نہ اس کے ہونٹوں پر مسکراہٹ تک کسی نے دیکھی۔
"dailymail.co.uk” کی سنہ 2015ء کی تحقیق کے مطابق خاتون کا نام "Tess Christian” جب کہ عمر 50 سال تھی۔ آج خاتون کی عمر 53 برس ہوگی۔