27 اپریل، جب دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے نے آزمائشی اڑان بھری

سنہ ستائس اپریل دو ہزار پانچ کو فرانس میں دنیا کے سب سے بڑے مسافر طیارے ائیر بس A380 نے اپنی پہلی آزمائشی پرواز مکمل کی۔ ’’سوپر جمبو‘‘ کے نام سے مشہور یہ دو منزلہ طیارہ چار انجنز پر مشتمل ہے۔ طیارے میں تین سو تریپن مسافروں کے لئے اکانومی کلاس نشستیں موجود ہیں۔ یہ طیارہ سنہ دو ہزار سات سے کمرشل استعمال کے لئے دستیاب ہے۔