جانتے ہیں کہ دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ کس ملک کا ہے؟
اگر نہیں جانتے، تو چلیے ہم بتا دیتے ہیں۔ انگریزی ویب سائٹ "weforum.org” کی شائع شدہ ایک حالیہ تحقیق کے مطابق ’’جرمن پاسپورٹ‘‘ کو دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ مانا جاتا ہے۔
مذکورہ ویب سائٹ اپنے اس دعوے میں ثبوت کے طور پر "2018 Henley Passport Index” کا حوالہ دیتی ہے اور کہتی ہے کہ یہ مسلسل پانچواں سال ہے کہ کوئی یوروپین ملک "Henley’s list” کو ٹاپ کرتا چلا آ رہا ہے۔ دراصل "Henley’s list” طاقتور ترین پاسپورٹ کا فیصلہ کرنے کے لیے دنیا کے تمام پاسپورٹوں کا جائزہ لیتی ہے کہ کون سے ملک کا شہری اپنے پاسپورٹ سب سے زیادہ ملکوں کا سفر بغیر ویزے کے کرتا ہے؟
تحقیق کے مطابق جرمن پاسپورٹ اس لئے دنیا کا طاقتور ترین پاسپورٹ ہے کہ اس پر سب سے زیادہ یعنی 177 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جاسکتا ہے۔
اس فہرست میں دوسرے نمبر پر سنگاپور کا پاسپورٹ ہے جس پر 176 ملکوں کا سفر کیا جاسکتا ہے۔ اس طرح تیسرے نمبر پر ڈنمارک، فن لینڈ، فرانس، اٹلی، جاپان، ناروے، سویڈن اور انگلینڈ کے پاسپورٹ ہیں جن پر 175 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جاسکتا ہے۔
دوسری طرف "geo.tv” کی ایک تحقیق کے مطابق پاکستانی اور عراقی پاسپورٹ کا ایک حال ہے یعنی دونوں 93ویں پوزیشن پر ہیں۔ اس تحقیق کے مطابق پاکستانی پاسپورٹ پر صرف 26 ممالک کا سفر بغیر ویزے کے کیا جاسکتا ہے اور یہی حال عراق کا بھی ہے۔
اس حوالہ سے افغانستان ہم سے بھی گیا گزرا ہے جس کے پاسپورٹ پر صرف 22 ممالک کا سفر بغیر کسی ویزے کے کیا جاسکتا ہے۔