ایک گھنٹے میں 17 لاکھ سے زائد افراد کو موت کے گھاٹ اتارنے والا ظالم

چنگیز خان کا نام معلوم تاریخ میں ظلم و بربریت کے لیے ایک استعارے کے طور پر استعمال ہوتا ہے، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ ایسا کیوں ہے؟
اگر نہیں جانتے، تو چلیے معلومات عامہ کے حوالہ سے مشہور انگریزی ویب سائٹ "wtffunfact.com” کی ایک چھوٹی سی تحقیق کا خلاصہ ملاحظہ کیجیے جس میں بتایا گیا ہے کہ "چنگیز خان کے حکم سے نیشاپور (شمالی ایران) میں صرف ایک گھنٹے میں 17 لاکھ 48 ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتارا گیا۔”
وکی پیڈیا کے مطابق چنگیز خان منگول سردار تھا۔ دریائے آنان کے علاقے میں 1160ء کو پیدا ہوا۔ اس کا اصلی نام ’’تموجن‘‘ تھا جس کا مطلب ہے ’’لوہے کا کام کرنے والا۔‘‘